پی ایس ایل 7: پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 169رنز کا ہدف

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168رنز اسکور کیے۔

ایچ پی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے دلچسپ مقابلوں کو سلسلہ جاری ہے ۔ اتوار کے روز ایونٹ کے 5ویں اور دن کے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے 5ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ اور پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھیے

زمبابوے کے اسٹار کرکٹر برینڈن ٹیلر پر ساڑھے تین سال کی پابندی عائد

پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز ٹوم کیڈ مورے اور یاسر خان نے کیا تاہم ابتداء ہی میں پشاور زلمی کا نقصان اٹھا پڑا جب صفر کے اسکور کے ان کی پہلی وکٹ گر گئی ۔ ٹوم کیڈ مورے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

پشاور زلمی کی دوسری وکٹ 26 کے مجموعی اسکور پر گری جب یاسر خان 9 گیندوں پر 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

تیسری وکٹ بھی جلد ہی کریز کا ساتھ چھوڑ گئی ، اس وقت پشاور زلمی  کے 31 رنز تھے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حسین طلعت تھے جنہوں نے 9 گیندوں کا سامنا کرتےہوئے صرف 2 رنز اسکور کیے تھے۔

35 کے مجموعی اسکور پر پشاور زلمی کی چوتھی وکٹ گر گئی۔ چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حیدر علی تھے جنہوں نے 13 گیندوں پر 15 رنز اسکور کیے۔

پشاور زلمی  کی 5ویں وکٹ 108 کے مجموعی اسکور پر گری جب شعیب ملک آؤٹ ہوئے انہوں نے 22 گیندوں کا سامنا اور 25 رنز اسکور کیے۔

پشاور زلمی  کی چھٹی وکٹ 159 رنز پر گری۔ بین کٹنگ 17 گیندوں پر 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف نے  دو ، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد وسیم اور شاداب کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

متعلقہ تحاریر