تاحیات نااہلی کی سزا ختم کرنی ہے تو جیلوں کو تالے لگا دیں، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم کا بہاولپور میں صحت کارڈ کے اجرا کے موقع پر خطاب، کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اگلی پٹیشن داخل کرے کہ جیلوں کو بند کردیں۔

وزیراعظم عمران خان نے آج جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور میں صحت کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر نواز شریف کی سزا ختم ہی کرنی ہے تو سب مجرموں کو جیلوں سے رہا کردیں، جیلوں کو تالے لگا دیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے عدالت میں تاحیات نااہلی کو چینلج کرنے والی قانونی شق کے خاتمے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی جسے آج رجسٹرار سپریم کورٹ نے واپس کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کرپشن رپورٹ پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نیا سیاسی محاذ کھل گیا

پاکستان نے کرپشن میں 16 درجے مزید ترقی کرلی، ٹرانسپيرنسي انٹرنيشنل

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پچھلے دونوں سربراہانِ مملکت پر بی بی سی نے ڈاکیومنٹری بنائی تھی یہ بتانے کے لیے کہ انہوں نے کس طرح ملک کا پیسہ چوری کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالت میں کہنا ہے کہ یہ آدمی جو چوری کر کے ملک سے بھاگا ہے اور مجرم ہے، اسے ایک دفعہ پھر موقع دینا چاہیے۔

اگر ایسا ہی کرنا ہے تو غریبوں کو کیوں جیلوں میں بند کیا ہوا ہے، بار ایسوسی ایشن کو چاہیے کہ اگلی پٹیشن میں کہے کہ ملک میں جیلیں کھول دیں۔

متعلقہ تحاریر