غیرمعروف تجزیہ کار کے پی ایس ایل سے متعلق تعصب سے بھرپور خیالات
جی ٹی وی پر نامعلوم تجزیہ کار نے کہا کہ میرا تعلق کراچی سے ہے، بابر اعظم جیسے تھکے ہوئے کھلاڑی کو ٹیم کی قیادت دینے پر افسردہ ہوں۔
جی ٹی وی پر اسپورٹس تجزیہ کار نے پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم پر تنقید کے تیر چلا دیئے، غیر معروف اور نامعلوم تجزیہ کار قومی ہیرو پر بےجا تنقید کرتے رہے۔
کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل سیزن 7 میں اپنے تینوں میچز ہار چکی ہے، ٹیم کی قیادت پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کر رہے ہیں۔
غیرمعروف خودساختہ اسپورٹس تجزیہ کار پروگرام میں خواہ مخواہ کا غصہ دکھاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ‘تھکے ہوئے بلے باز’ کو ہیرو بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔
انہوں نے کھیل کے اس ٹورنامنٹ کو جو کہ پورے ملک کو یکجا اور متحد کرتا ہے، اس کو بھی لسانیت کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
نامعلوم تجزیہ کار فرما رہے ہیں کہ میں کراچی کا رہائشی ہوں، مجھے اچھا نہیں لگتا جب ایسے کھلاڑی میرے شہر کی ٹیم کو لیڈ کرتے ہیں۔
اس غیرمعروف تجزیہ کار کی یاد دہانی کے لیے بتانا چاہیے کہ پاکستان سپر لیگ پورے ملک کا ٹورنامنٹ ہے، اس پر کسی شہر کی اجارہ داری نہیں ہے۔
نا تو اس بنیاد پر فرنچائز میں کھلاڑیوں کا انتخاب ہوتا ہے کہ جس کا تعلق جس صوبے یا شہر سے ہے اسے اسی صوبے اور شہر کی ٹیم میں رکھا جائے گا۔
یہ ایک قومی ایونٹ ہے جسے دنیا بھر میں بہترین پذیرائی حاصل ہے، عالمی کھلاڑی اس میں حصہ لینے کے لیے دنیا بھر سے آ رہے ہیں۔
دراصل جی ٹی وی میڈیا انڈسٹری میں اب بھی بی کیٹگری کے چینلز میں شمار ہوتا ہے۔ انہیں اس طرح کے Scripted Stunts کرنے پڑتے ہیں تاکہ ‘کومپنی کی مشہوری’ ہوسکے۔
پیمرا کو جی ٹی وی کے اس پروگرام، اس کے میزبان اور غیرمعروف اور نامعلوم اسپورٹس تجزیہ کار کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے جس نے قومی ٹورنامنٹ پر متعصبانہ رائے دی اور قومی ہیرو کا مذاق بنایا۔