ایم پی اے برہان چانڈیو کی گرفتاری کیلیے پولیس کی یقین دہانی، دھرنا ختم
گزشتہ روز عدالت نے ایم پی اے کی ضمانت منسوخ کی تھی، ملزم عدالتی احاطے سے فرار ہوگیا تھا، ام رباب چانڈیو نے میہڑ بائی پاس پر ملزم کی گرفتاری کیلیے دھرنا دیا۔

ام رباب چانڈیو کے تین اہل خانہ کے قتل کا معاملہ، ایس ایس پی دادو کی احتجاجی دھرنے میں آمد، 24 گھنٹوں میں نتائج دکھانے کی یقین دھانی کہ بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔
ضمانت منسوخ ہونے کے باوجود پیپلز پارٹی ایم پی اے برہان خان چانڈیو کی عدم گرفتاری پر رد عمل کے طور پر ام رباب چانڈیو کی قیادت میں دھرنا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
مقتول صحافی حسنین شاہ کے مقدمہ میں گرفتاریاں شروع
کراچی، سابق میونسپل کمشنر گھر سے گرفتار، سونے کی اینٹیں برآمد
یہ احتجاجی دھرنا میہڑ کے قریب انڈس ہائی وے پر دیا گیا، دھرنے کے باعث لاڑکانہ اور کراچی آنے جانے والی ٹریفک متاثر ہوئی۔
ام رباب کے حامی اور سول سوسائٹی کارکن میہڑ بائی پاس پر پہنچے۔ اس موقع پر ام رباب چانڈیو کا کہنا تھا کہ ہمارا پر امن احتجاجی دھرنا برہان چانڈیو کی گرفتاری تک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے، میرے تین بڑوں کو قتل کیا گیا ہے۔
عدالت نے گزشتہ روز برہان چانڈیو کی ضمانت منسوخ کی تھی لیکن پولیس انہیں گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے۔
رباب چانڈیو کا کہنا تھا کہ ایم پی اے برہان چانڈیو کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔
عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر ایم پی اے برہان چانڈیو عدالت سے فرار ہو گئے تھے اور پولیس انہیں گرفتار نہیں کر سکی تھی۔









