فیک نیوز: راجدیپ سردیسائی پاکستانی صحافیوں کیلئے مثال بن گئے
حکمران جماعت بی جے پی عام آدمی پارٹی سے سخت خائف ہے جو اس کے خلاف ایک منظم مہم جاری رکھےہوئے ہے۔

بھارت میں سینئر ترین میزبانوں میں شمار کیے جانے والے صحافی راجدیپ سردیسائی نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال ان کی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کی نئی ایکسائز پر تنقید کرتےہوئے غلط اعداد وشمار پیش کرنے پر سرعام معافی مانگ لی۔
راجدیپ سردیسائی نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنا ایک ویڈیو پیغام شیئرکیا جس میں انھوں نےعام آدمی کی جانب سے متعارف کرائی گئی ایکسائز پالیسی پر تنقید کرنے اور غلط اعدادو شمار پیش کرنے پر معافی مانگی۔
یہ بھی پڑھیے
راجدیپ سردیسائی کی سرزنش پاکستانی صحافیوں کے لیے سبق
موبائل فون ہیکنگ پر بھارتی صحافیوں کے دلچسپ تبصرے
On the Straight Bat video blog last week I made a factual error on the AAP’s excise policy for the national capital. I stand corrected . Apologies 🙏 pic.twitter.com/eyg6SQZGbY
— Rajdeep Sardesai (@sardesairajdeep) February 6, 2022
اپنے ویڈیو بیان میں انھوں نے کہا کہ مجھے سے اعداد و شمار بیان کرنے میں غلطی ہوئی، عام آدمی پارٹی نے نئی دہلی میں نیشنل ایکسائز پالیسی متعارف کرائی جس کے تحت 580 ایکسائز لائسنس جاری کئے گئے لیکن میری غلط معلومات کے باعث میں نے انھیں 2 ہزار سے زائد بتایا جس کیلئے میں معزرت خواہ ہوں۔
واضح رہے کہ نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے اور اس پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال اس ریاست کے وزیراعلیٰ ہیں، دوسری جانب ملک کی حکمران جماعت بی جے پی جو عام آدمی پارٹی سے سخت خائف ہے نے اس کے خلاف ایک منظم مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔
بی جے پی کی وزیر سمرتی ایرانی نے بھی دو روز قبل کیجریوال حکومت کی نئی ایکسائز پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہاتھا کہ یہ چونکا دینے والی بات ہے کہ نئی دہلی میں اسکولوں اور مذہبی مقامات کے قریب شراب کی دکانیں کھولی گئی ہیں۔انھوں نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر بھی تنقید کی، اور کہا کہ "وہ لیڈر، جس نے شراب کے خلاف دھرنے دیے اور انہیں بند کرنے کے مطالبے کیئے آج انھوں نے اسکولوں کے پاس وائن شاپ کھولنے کی اجازت دے دی ۔