کے پی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی موٹروے پر کارروائی، گاڑی سے مردہ جانور برآمد

حکام کا کہنا ہے اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ ملزمان یہ کام کب سے انجام دے رہے ہیں اور ان کے ساتھ مزید کتنے افراد ملوث ہیں۔

خیبر پختون خوا (کے پی کے) فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کی پشاور موٹروے ٹول پلازہ پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے دو مردہ جانور برآمد کرلیے ہیں۔

ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق دونوں جانوروں کو مرنے کے بعد ذبح کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

محکمہ کسٹم سکھر نے اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی

نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کی تینوں درخواست مسترد کردیں

پشاور فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ  مردہ جانوروں کو پشاور سے چارسدہ سپلائی کیا جارہا تھا، ملزمان رنگے ہاتھوں دھر لئے گئے۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ مردہ جانوروں کو ڈمپنگ پوائنٹ پر تلف کردیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ دیر لوئر اوڈیگرام میں چھاپے کے دوران ایک مردہ گائے برآمد کی گئی ، واقعے میں ملوث ملزمان گرفتار، سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دو واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش کے لیے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ ملزمان یہ کام کب سے انجام دے رہے ہیں اور ان کے ساتھ مزید کتنے افراد ملوث ہیں۔

متعلقہ تحاریر