وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کے ڈسپیرٹی الاؤنس میں 15 فیصد اضافے کا فیصلہ

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق مجوزہ اضافہ گریڈ 1 سے گریڈ 19 کے سرکاری ملازمین پر ہوگا۔

سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے لے کر گریڈ 19 تک کے سرکاری ملازمین کے ڈسپیرٹی الاؤنس 15 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت کا گریڈ ایک تا اُنیس کے پسماندہ سرکاری ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیرٹی الاونس یکم مارچ سے دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق الاونس رننگ بیسک تنخواہ پر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، آرمی چیف

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے اتائیوں پر 11لاکھ جرمانہ عائد کردیا

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومتوں کو بھی صوبائی ملازمین کو یہ الاونس دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق فنانس ڈویژن کی جانب سے ٹائم اسکیل پروموشن کے لئے سمری کی تیاری جاری ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اس فیصلے سے ایک ہی گریڈ میں طویل عرصے سے پھنسے ملازمین کو درپیش مشکلات کو کم کیا جا سکے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق  ایڈہاک ریلیف کو تنخواہ میں ضم کرنے کا فیصلہ تنخواہ اور پنشن کمیشن کی رپورٹ پر کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر