کراچی، تجاوزات کیخلاف کارروائی میں مزاحمت پر سات افراد گرفتار

گارڈن ویسٹ نشتر روڈ، بھیم پورہ غلام حسین روڈ، 5 ہزار روڈ، ناگن چورنگی، 4 کے چورنگی، دوسرا ناظم آباد کے علاقوں میں تجازات مسمار، ضبط کرلی گئیں۔

کراچی میں سپریم کورٹ کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران مزاحمت اور کار سرکار میں مداخلت پر سات افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آج ضلع شرقی میں گارڈن ویسٹ نشتر روڈ، ضلع جنوبی میں بھیم پورہ غلام حسین روڈ اور ضلع وسطی میں دو مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

کمبوڈیا: 100سے زائد بارودی سرنگوں کی کھوج لگانے والا چوہا مرگیا  

پاک فوج نے مری میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا

نارتھ کراچی کے علاقے 5 ہزار روڈ، ناگن چورنگی سے 4 کے چورنگی اور دوسرا ناظم آباد کے علاقے خلافت چوک پر تجاوزات مسمار کی گئیں۔

نارتھ کراچی میں آپریشن کے دوران مزاحمت اور کار سرکار میں مداخلت پر 7 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیموں کے ساتھ ضلعی افسران، پولیس، رینجرز، سٹی وارڈن اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔

ضلع جنوبی میں آپریشن کے دوران سینئر ڈائریکٹر موقع پر پہنچ گئے، علاقہ مکینوں کی شکایت پر پولیس اور اسٹاف اینٹی اینکروچمنٹ کو فوری طور پر روڈ پر پارکنگ ختم کرنے کے احکامات دیئے۔

5 ہزار روڈ نارتھ کراچی میں تجاوزات کے خلاف تین روزہ کیمپ لگایا گیا ہے جس میں پولیس، ٹریفک پولیس، سٹی وارڈن اور اینٹی اینکروچمنٹ اسٹاف موجود رہے گا۔

متعلقہ تحاریر