سکھر میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو کیش وین سے ساڑھے 5 کروڑ لے اڑے

ڈی آئی جی طارق عباس قریشی اور ایس ایس پی سکھر سنگھار علی ملک کا کہنا ہے فنگر پرنٹس حاصل کرلیے گئے جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

سکھر میں ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی ڈکیتی کی بڑی واردات ، مسلح افراد بنکوں کو رقم سپلائی کرنے والی سیکورٹی کمپنی کی ویکن ہرٹ کی گاڑی نمبرMNK 2528  سے عملے کو یرغمال بنا کر رقم لے اڑے ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کا جائے واردات کا معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ تھانہ کی حدود اٹک پیٹرول پمپ شکار پور روڈ کے نزدیک بنگلہ نمبر 73 سکھر سوسائٹی میں کھڑی ہوئی سیکورٹی کمپنی ویکن ہرٹ کی بینک کیش گاڑی نمبرMNK 2528  میں موجود ساڑھے پانچ کروڑ روپے لے اڑے۔

یہ بھی پڑھیے

نوابشاہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 4 افراد جاں بحق

کمالیہ: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی دودھ کی فیکٹری پر چھاپہ، 4ملزمان گرفتار

دس سے بارہ مسلح افراد نے آکر سیکورٹی گارڈز عنائت اللہ مہر فتح جسکانی چوکیدار محمد عرس لاشاری۔ اظہر رشید ۔ صمد کو یرغمال بناکر گاڑی میں پڑی رقم کو لوٹ لیا اور ان کے چھ موبائل فون بھی چھین کر لے گئے۔

کمپنی نے واردات کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی ، اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی طارق عباس قریشی اور ایس ایس پی سکھر سنگھار علی ملک جائے واردات پر پہنچ گئے اور انہوں نے جائے واردات کا معائنہ کیا۔

عملے سے تفصیلات بھی معلوم کیں. پولیس کے مطابق گاڑی پر ملزمان کے فنگر پرنٹس حاصل کر لیے گئے ہیں تاہم کمپنی کے دفتر میں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں لگے ہیں جبکہ کمپنی کے متعدد ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر