اداکارہ سوارا بھاسکر نے ٹرولر کی بولتی بند کرا دی

ماڈل اور اداکارہ کو انڈیا میں مسلمان طالبات کے حق میں بیان دینے پر ان کی دوست نے سوشل میڈیا پر ان ایک ہاٹ تصویر شیئر کرکے ٹرولنگ کرنے کی کوشش کی تھی۔

انڈیا میں مسلمان طالبات کے حجاب پر پابندی کے خلاف بولنے پر ماڈل اور اداکارہ سوارا بھاسکر کو اپنی دوست کی جانب سے ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا ، تاہم انہوں نے اپنی دوست کو کرارا جواب دیتے ہوئے چپ کرادیا ہے۔

اداکارہ سوارا بھاسکر کی تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے "کیا گھوش” نے لکھا ہے کہ "یہ ہے میری دوست کی اصل تصویر، جوکہ حجاب کی وکالت کررہی ہیں۔”

یہ بھی پڑھیے

حدیقہ کیانی نے والدہ کا 25سال قبل لکھا ہوا گیت جاری کردیا

اداکارہ ژالے سرحدی کو کس کردارکی تلاش ہے؟

کیا گھوش کے ٹوئٹ کے جواب میں ٹوئٹ کرتے ہوئے سوارا بھاسکر نے کہا ہے کہ "جی بالکل یہ میں ہی ہوں ، بوم لگ رہی ہوں آپ کا شکریہ۔”

سوارا بھاسکر نے مزید لکھا ہے کہ ” میری اس تصویر کو شیئر کرنے اور دنیا کو یاد دلانے کا شکریہ ، میں ایک آزاد خیال ہوں۔”

اداکارہ نے مزید لکھا ہے کہ "میں اس چیز کی وکالت کرتی رہوں گی ہر خاتون کو اپنے لباس کے انتخاب میں آزادی ہونی چاہیے۔ آپ جانتی ہو چوائس کیا ہے۔ کوئی نہیں آپ رہنے دو۔ آپ کسی دوسرے کو شرم دلانے میں بری طرح ناکام ہو۔”

عارفہ صادق نامی ٹوئٹر صارف نے اداکارہ سوارا بھاسکر کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” جب ان کے پاس بولنے کے لیے کوئی منطق نہیں ہوتی تو یہ لوگ یہی کرتے ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جن کے ہاں ستی کا نظام رائج تھا۔”

عارفہ صادق نے مزید لکھا ہے کہ "یہی وہی لوگ ہیں جو خواتین پر بریسٹ ٹیکس نافذ کر رہے تھے جو اپنی چھاتیاں ڈھانپنا چاہتی تھیں!!! ان کی وہی پرانی ذہنیت ہے جس کا انہیں احساس نہیں جبکہ ہم 2022 میں جی رہے ہیں۔”

متعلقہ تحاریر