سر ویوین رچرڈز اور رائلی روسو کا فٹبالربننے کی خواہش کااظہار

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے عظیم بلے باز سر ویوین رچرڈز  نے  فٹبالر بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ویوین  رچرڈز کی دیکھا دیکھی جنوبی افریقی بلے باز  رائلی روسو نے بھی فٹبالر بننے کی خواہش ظاہر کردی۔

سرویوین رچرڈز نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں  لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں فٹبال کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بابر سے صرف اتنا پوچھا تھا کہ بالر یارکرز کیوں نہیں کروا رہے؟ وسیم اکرم

11 کروڑ سے زائد شائقین نے امریکی فٹبال ٹورنامنٹ دیکھ کر ریکارڈ بنادیا

سر ویوین رچرڈز نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں  برطانوی فٹبال کلب لیور پول کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں سوچ رہا ہوں کہ آپ کی ٹیم میں محمد صلاح اور  مین کے ساتھ ایک اور تباہ کن اسٹرائیکر  کیلیے جگہ ہے۔

جنوبی افریقی بلے باز اور پی ایس ایل سیزن 7 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے رائلی روسو نے پوسٹ پر اپنے مختصر تبصرے میں لکھا کہ  سر آپ اور میں  ایک ہی جگہ کیلیے مقابلہ کریں گے۔

سرویون رچرڈز کی یہ پوسٹ وائرل ہوگئی اور اسے 25 ہزار سے زائد صارفین نے لائک کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر