کمالیہ کے جنگل میں لگی آگ نے 120 ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا
ایس ڈی ایف او راشد محمود کا کہنا ہے ریسکیو 1122 کے تین فائر ٹرینڈر اور فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے۔
کمالیہ کے جنگل میں اچانک بھڑکنے والی آگ نے 120 ایکڑ سے زائد رقبے کو شدید متاثر کیا ہے ، ہزاروں درخت راکھ کے ڈھیر بن گئے ہیں۔ کئی گھنٹے گذرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ، فائر بریگیڈ سمیت ریسکیو کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔
کمالیہ جنگل کے بلاک نمبر 2 میں اچانک بھڑکنے والی آگ نے بلاک نمبر 3 کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے آگ مزید پھیلنے کا خطرہ ہے اس رقبہ پر کھڑے کروڑوں روپے مالیت کے پودے اور درخت آگ کی لپیٹ میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
دریائے راوی دنیا کا آلودہ ترین دریا قرار
کمالیہ گٹر کے پانی میں ڈوب گیا، شہریوں کا انوکھا اور خاموش احتجاج
اچانک بھڑکنے والی آگ مزید پھیلتی جارہی ہے اس سلسلہ میں ایس ڈی ایف او راشد محمود کا کہنا ہے کہ محدود وسائل میں آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی علم نہیں ہو سکا جبکہ آگ بجھابے کے لیے آس پاس کے رہائشی لوگوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ انتظامی ادارے ، ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور پولیس کے اہلکار موقع پر موجود ہیں۔
ریسکیو 1122 کی 3 اور فائر بریگیڈ کی ایک فائر فائٹر آگ بجھانے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
کچھ ہی دنوں میں کمالیہ جنگل لگنے والی اس دوسری آگ نے وزیر اعظم عمران خاں کے گرین پاکستان کے ویژن کو شدید متاثر کیا ہے۔