سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم باقاعدہ پی سی بی "ہال آف فیم” میں شامل

سر ویوین رچرڈز نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم باؤلر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں یادگاری ٹوپی اور شیلڈ پیش کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیف آرم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کو اتوار کے روز باقاعدہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سلسلے میں کھیلے گئے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں عظیم بلے باز "سر ویوین رچرڈز” نے وسیم اکرم کو یادگاری ٹوپی اور شیلڈ (تختی) پیش کی۔

یہ بھی پڑھیے

شعیب اور ثانیہ کے بیٹے کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی کنگز کسی بھی پی ایس ایل ایڈیشن میں 9 میچ ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پریس ریلیز کے مطابق "اکرم نے 1984 سے 2003 تک اپنے بین الاقوامی کیریئر کے دوران مجموعی طور پر 916 وکٹیں حاصل کیں اور 6,615 رنز بنائے۔”

پریس ریلیز کے مطابق "وسیم اکرم ان آٹھ جفاکش پاکستانیوں میں سے ہیں ، جنہیں پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہیں کیا جائے گا۔ آنے والے دنوں میں عبدالقادر، فضل محمود، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وقار یونس اور ظہیر عباس کو باقاعدہ شامل کیا جائے گا۔”

اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ "میں سر ویوین رچرڈز کی طرف سے یہ اعزاز حاصل کرنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں ، سر ویوین رچرڈز دنیائے کرکٹ کی جانی مانی شخصیت ہیں، یہ اعزاز ایک ایسے مقام پر ملا ہے جو میرے کھیل کے کیریئر کے دوران میرا ہوم گراؤنڈ رہا۔”

سابق لیجنڈری باؤلر وسیم اکرم نے سابق کرکٹرز کی خدمات کے اعتراف میں اس اقدام پر پی سی بی کو بھی سراہا ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں 18 سال تک پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلی ، جس دوران میں نے 460 انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ ان میچز میں ، میں نے جو بھی وکٹ لی اور رن بنایا وہ میرے لیے انمول تھے۔

انہوں نے کہا کہ "میں اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو میری سب سے بڑی طاقت رہے ہیں۔ ان کا تعاون انمول رہا ہے۔ میں اپنے خاندان اور دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو اس ناقابل یقین سفر کے دوران میرے ساتھ کھڑے رہے۔”

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سر ویوین رچرڈز کا کہنا تھا میں اپنے آپ کو خوش قسمت محسوس کررہا ہوں کہ پی سی بی نے مجھے اعزاز بخشا کہ وسیم اکرم کو ہال آف فیم میں کروں۔

سر ویوین رچرڈز کا کہنا تھا "”اکرم کے ساتھ میری پہلی ملاقات 1985 میں آسٹریلیا میں ہوئی تھی، یہ ان کے کیریئر کا ابتدائی دور تھا۔”

وسیم اکرم کی باؤلنگ کو سراہتے ہوئے سر ویوین رچرڈز کا کہنا تھا "مجھے اچھی طرح سے یاد ہے کہ میں اپنی نسل کے بلے بازوں سے کہا کرتا تھا کہ آنے والے وقت میں یہ شخص ہمارے لیے مشکلات کا باعث بنے گا۔ بعد میں آنے والے وقت نے میرے قول کو سچ کر دکھایا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اکرم ایک "شاندار کرکٹر” اور اس کھیل کے "عظیم سفیر” رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہال آف فیم میں شامل ہونے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہال اف فیم کی شیلڈ وصول کرنے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے وسیم اکرم کو بہت زیادہ مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ تحاریر