سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

تنخواہوں میں اضافے سے متعلق وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

سرکاری ملازمین کی موج، بجٹ سے پہلے تنخواہ بڑھ گئی، یکم مارچ سے تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا۔

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا۔ وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کم کرنے کا معاملہ طے ہو گیا ہے اور ملازمین کے لیے جو اعلان کیا گیا تھا اس پر عمل درآمد کے لیے نوٹی فکیشن جاری کردیا  گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سوئی سدرن گیس کمپنی 23 ارب کی نادہندہ نکلی، اکاؤنٹس منجمد

گودام کی رسید دکھا کر کاشتکاروں کیلیے قرضے کا حصول آسان

وزارت خزانہ نے 15 فیصد خصوصی الاؤنس کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ گریڈ 1 سے 19 کے سول ملازمین کو یکم مارچ سے الاؤنس ملے گا۔

نوٹیفیکشن کے مطابق پہلے سے ہی 100 فیصد یا زیادہ الاؤنس لینے والے مستفید نہیں ہوں گے۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

وفاقی ملازمین حکومتی نوٹیفیکیشن کے اجرا پر خوشی سے نہال ہیں کہ حکومت نے بجٹ سے پہلے ان کا دیرینہ مطالبہ پوراکردیا۔

متعلقہ تحاریر