زینب قیوم اسرائیل کی منافقت پر پھٹ پڑیں
اسرائیل فلسطین میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے
روس کے یوکرین پر حملے کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاج کیا گیا ،دنیا بھر میں روس کے خلاف احتجاج تو ٹھیک ہے لیکن اسرائیل جیسے ایک ایسے ملک کی جانب سے احتجاج جو فلسطین پر ناجائز قبضہ کئے ہوئے ہے سمجھ سے بالا تر ہے ، سابق سپر ماڈل زینب قیوم نے اسرائیل میں یوکرین کے حق میں ہونے والے احتجاج کو منافقت قرار دے دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلسطین پر غیر قانونی قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے شہر میں یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف ہونے والے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی اور اس کے ساتھ انھوں نے کیپشن میں ظالم صہیونی ریاست پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اب تک کی سب سے بڑی ستم ظریفی ۔
یہ بھی پڑھیے
زینب قیوم نے ثناء بچہ کو لاجواب کردیا
زینب قیوم نے غریدہ فاروقی کو آئینہ دکھا دیا
most ironic ever😳@abierkhatib https://t.co/KEXH1EBwog
— Zainab Qayoom~ZQ (@zainaconda) February 25, 2022
زینب قیوم نے اس حوالے سے مزید کچھ نہیں لکھا تاہم یہ واضح ہے کہ اس جملے کے لکھنے کا مقصد نہتے فلسطینیوں پر صہیونی ریاست اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کا پردہ چاک کرنا تھا ، اسرائیل نے گذشتہ ساتھ دہائیوں سے فلسطین پرغیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے اسرائیلی جیلوں میں خواتین اور 18 سال سے کم عمر بچوں سمیت ہزاروں افراد قید ہیں جن میں سے اکثریت کی تعداد انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت ہے ، اس پالیسی کے تحت اسرائیلی فوج اور پولیس کسی بھی ایسے فلسطینی کو گرفتار کرنے کا اختیار رکھتی ہے جس نے کوئی جرم نہیں کیا ہوا لیکن ریاست کو خدشہ ہو کہ مستقبل میں یہ کوئی جرم کرسکتا ہے ، اس شک کی بنیاد پر اسرائیل فوج ہزاروں فلسطینیوں کو قید کرتی ہے ۔ جبکہ اسرائیل نے گذشتہ سات دہائیوں کے دوران خواتین بچوں اور بزرگوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کا ماورائے عدالت قتل کیا ہے۔
زنیب قیوم نے یوکرین کے حق میں اور روس کے خلاف صہیونی ریاست کے اس منافقانہ رویے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے بتانے کی کوشش کی ہے کہ اسرائیل کس طرح فلسطین میں بد ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے لیکن دوسری جانب انسانی حقوق کی بات بھی کررہا ہے ۔
واضح رہے کہ زینب قیوم پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور میزبان ہیں جو ماضی میں پاکستان کی ٹاپ ماڈل رہ چکی ہیں زینب قیوم کا سفر دو دہائیوں پر مشتمل ہے جس میں انھوں نے بہترین ماڈل ہونے کا ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔