وزیراعظم کا 24 گھنٹوں میں دوسرا بڑا اعلان، تاجروں کے مزے ہی مزے
ملک میں صنعتی انقلاب لانے کے لیے وفاقی حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو صنعتیں لگانے پر 5 سال تک ٹیکس کی چھوٹ کی منظوری دی ہے۔

وفاقی حکومت کا ملک میں صنعتوں کے فروغ کیلئے تاریخ ساز پیکج ، سرمائے کہاں سے آیا کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوگی، سمندر پار پاکستانی اگر صنعت لگائے گا تو 5 سال کی ٹیکس چھوٹ ملے گی۔
روزگار کے مواقع بڑھانے اور صنعتی پہیے کو لگا زنگ صاف کرنے اور بیمار صنعتوں کو تقویت دینے کے لیے وفاقی حکومت نے تاریخ ساز انڈسٹریل پیکج کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹیل ملز کی 2 ہزار ایکڑ اراضی قبضے کے بعد فروخت، انتظامیہ لاعلم
ایک سال میں مہنگائی کی شرح میں 12.42 فیصد ریکارڈ اضافہ، ادارہ شماریات
وفاقی کابینہ نے آرڈیننس کے ذریعے صنعتی پیکج لانے کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی ۔
ملک میں نئی صنعتیں لگانے کیلئے ٹیکس مراعات دینے کی تجویز دی ہے۔ بیمار صنعتوں کی بحالی کیلئے ٹیکس مراعات دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
ڈکلیئرڈ اثاثہ بیرون ملک سے پاکستان لانے پر بھی مراعات کی تجویز ہے۔ سرمایہ کاروں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے ۔
وفاقی کابینہ نے بیمار صنعتوں کی بحالی کیلئے ٹیکس نقصانات کو ایڈجسٹ کرنے کی تجویز ہے۔ بیمار صنعتوں کو ٹیکس نقصانات کو اگلے 3 سال کیلئے ایڈجسٹ کرنے کی تجویز ہے۔
ڈکلیئرڈ اثاثہ بیرون ملک سے پاکستان منتقل کرنے پر ٹیکس مراعات ملیں گی ۔ اووسریز پاکستانیز کو سرمایہ کاری پر 100 فیصد ٹیکس کریڈٹ دینے کی تجویز ہے۔
ریزیڈینٹ اور نان ریزیڈینٹ پاکستانیز 100 فیصد ٹیکس کریڈٹ کے حقدار ہونگے ۔ 100 فیصد ٹیکس کریڈٹ اگلے 5 سال کیلئے ہوگا ۔
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو گا اور ملک میں صنعتوں کو فروغ حاصل ہوگا۔