بچے کی پیدائش پر باپ کو 3 دن کی چھٹی دی جائے، پوپ فرانسس کا حکم

یکم مارچ کو ویٹی کن سٹی میں اعلان کیا گیا کہ مرد ملازمین کو بچے کی پیدائش پر چھٹیاں ملیں گی، پوپ فرانسس نے پچھلے برس منظوری دی تھی۔

پوپ فرانسس نے ایک قانون میں ترمیم کی منظوری دی ہے جس کے بعد ویٹی کن شہر کے ملازمین کو بچوں کی پیدائش پر تین دن کی چھٹی دی جائے گی۔

ویٹی کن نے یکم مارچ کو اعلان کیا کہ ریاست کے سیکرٹری کارڈینل پیٹرو پیرولین نے قانون پر دستخط کر دیئے ہیں جس کا درجہ انتظامی حکم نامے جیسا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حمل کے دوران بھی ریحانہ کا پراعتماد فیشن

پریانکا چوپڑا کے ہاں "کرائے کی کوکھ” سے بچی کی  پیدائش

اس ترمیم کیلیے پوپ فرانسس نے پچھلے برس دسمبر میں منظوری دی تھی۔

حکم نامے کے مطابق مرد ملازمین کو بچے کی پیدائش پر تین دن کی چھٹی مل سکتی ہے۔

یہ چھٹیاں ان ملازمین کو بھی ملیں گی جنہوں نے بچوں کو گود لینا ہو۔

اس حکم نامے سے پہلے ویٹی کن صرف خواتین کو 6 مہینے تک میٹرنٹی چھٹیاں کرنے کی اجازت دیتا تھا جس میں نصف تنخواہ بھی ملتی تھی۔

اٹلی نے اپنے ملازمین کے لیے پیٹرنٹی چھٹیوں کی تعداد بڑھا کر 7 سے 10 کردی ہے، یورپی یونین کے تمام ممالک میں کم از کم پیٹرنٹی چھٹیاں 10 دن کی ہی ہوتی ہیں جن پر تنخواہ منہا نہیں کی جاتی۔

فرانس میں بچے کی پیدائش پر باپ کو 28 دن جبکہ اسپین میں 16 ہفتوں کی چھٹی ملتی ہے۔

سویڈن میں والدین بچے کی پیدائش پر 480 دن کی چھٹی کرسکتے ہیں اور انہیں ان چھٹیوں کے دوران تنخواہ بھی ادا کی جاتی ہے۔

متعلقہ تحاریر