مادھوری کی ویب سیریز نے دھوم مچادی ، 19 ممالک کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل

مادھوری ڈکشٹ اور سنجے کپور  تقریباً 25 سالوں کے بعد ایک ساتھ سکرین پر نظر آرہے ہیں

بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی 25 فروری کو ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’دا فیم گیم‘ نے انٹر نیٹ پر دھوم مچادی ، 19 ممالک میں ٹرینڈنگ کرنے لگی۔

معروف بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور اداکار سنجے کپور کی ویب سیریز ’دا فیم گیم‘ کا پہلا سیزن ویڈیو سٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس پر 25 فروری کو ریلیز ہوا جس کے کے بعد اس نے انٹر نیٹ پر دھوم مچادی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی پہلی نیٹ فلکس ویب سیریز کی ریلیز کا اعلان

مادھوری ڈکشٹ اور جوہی چاولہ نے بالی ووڈ میں شادی کیوں نہیں کی؟

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

فلم کی  کامیابی کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں  دھرما پروڈکشنز کے مالک اور بالی وڈ کے کامیاب ترین ہدایت کار، اداکار، اسکرین پلے رائیٹر اور ٹی وی میزبان کرن جوہر نے کہا ہے کہ  نیٹ فلکس پر   ویب سیریز  ’دا فیم گیم‘ نے دھوم مچادی ہے اور محض ایک ہفتے کے دوران دنیا کے 19 ممالک کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے   جو بہت خوش آئند ہے ۔

فلم کی کہانی بھارت کی ایک ایسی معروف اداکارہ (مادھوری ڈکشٹ ) کے گرد گھومتی ہے جو  اچانک  لاپتہ ہوجاتی ہے اور ان کی تلاش کے دوران ان سے منسلک خاندان کے دردناک راز دنیا پر فاش ہونا شروع ہوجاتے ہیں،  نیٹ فلکس نے ’دا فیم گیم‘ کے ساتھ کیپشن  میں لکھا ہے کہ ’ایسے کوئی راز نہیں ہوتے جنہیں وقت منکشف نہ کرے۔‘

اس ویب سیریز کی ایک اہم بات یہ بھی ہےاداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور سنجے کپور  تقریباً 25 سالوں کے بعد ایک ساتھ سکرین پر نظر آرہے ہیں اس سے قبل مادھوری ڈکشٹ اور سنجے کپور 1995 میں فلم ’راجا‘ اور 1997 میں فلم ’محبت‘ میں کام کرچکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر