پشاور دھماکہ قومی یگانگت کے خلاف سازش ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور

پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے دشمن کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لئے آپس میں قومی اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط ہوگا۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پشاور کی جامع مسجد میں دہشتگردی کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قومی اتحاد و اتفاق کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کوچہ رسالدار قصہ خوانی آمد کے موقع پر کیا۔ انہوں نے اس موقع پر سانحہ کوچہ رسالدار پر اہل تشیع کے رہنماؤں سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا۔ سانحہ کوچہ رسالدار کے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور کی جامع مسجد میں دھماکہ ، جاں بحق افراد کی تعداد 63 ہوگئی

کیا ڈان اخبار فرقہ واریت کو ہوا دے رہا ہے ؟

وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات کے پیچھے دشمن کے مقاصد کو سمجھنا ہوگا، دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا، آج یہاں حاضر ہونے کا مقصد شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کرنا ہے۔

پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ اس سانحے میں جو نقصان ہوا اس کا آزالہ نہیں ہوسکتا، لیکن اس واقعے کے مجرمان کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائیں گے، جو عناصر قوم میں نفاق پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہم مل جل کر ان کو ناکام بنائیں گے۔ عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے دشمن کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لئے آپس میں قومی اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مل کر جنگ لڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔

امامیہ جرگے کے رہنماؤں کی طرف سے تعزیت کے لئے تشریف لانے پر وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ تحاریر