امریکہ، اسپین، جرمنی اور اٹلی کیلیے پاکستانی برآمدات میں اضافہ
وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں مختلف ممالک کیلیے پاکستانی برآمدات کے حجم کا جائزہ لیا گیا ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکی، متحدہ عرب امارات، اٹلی، اسپین، جرمنی سمیت امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
وزارت تجارت کے مطابق برطانیہ، چین، بنگلہ دیش اور پولینڈ کو بھی پاکستان کی جانب سے برآمدات میں اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیے
ایک سال میں مہنگائی کی شرح میں 12.42 فیصد ریکارڈ اضافہ، ادارہ شماریات
رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 10.3 فیصد اضافہ ریکارڈ
وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ترکی کو ایک سال میں پاکستانی برآمدات میں 157 فیصد کا اضافہ ہوا۔
متحدہ عرب امارات کے لیے برآمدات میں 118 فیصد جبکہ اٹلی کے لیے 102 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رواں مالی سال فروری میں گزشتہ سال فروری کی نسبت اسپین کو پاکستانی برآمدات میں 90 فیصد کا اضافہ ہوا۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ جرمنی کو 60 فیصد، امریکہ کو 25 فیصد اور بنگلہ دیش کو برآمدات میں 62 فیصد اضافہ ہوا۔
برطانیہ کو 27 فیصد، چین کو 17 فیصد اور نیدرلینڈز کو برآمدات میں 94 فیصد کا اضافہ ہوا۔