ٍپاکستان میں صرف 19 فیصد خواتین کی انٹرنیٹ تک رسائی ہے، رپورٹ
ہمارا معاشرہ اب بھی اس حقیقت کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے کہ خواتین کو اپنی زندگی کو آزادانہ طورپر گزارنے کا پورا حق ہے

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستا ن کی معروف موبائل فون کمپنی ‘جاز’ کی جانب سے کئے گئے سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں صرف 19 فیصد خواتین کی انٹرنیٹ تک رسائی ہے، سروے پر اپنے رددعمل میں شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ اس دور میں پاکستانی خواتین کی کثیر تعداد انٹرنیٹ سےمحروم ہے یہ افسوسناک ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ‘جاز ‘ کی جانب سے خواتین کے عالمی دن پر کئے جانے والے سروے پر اپنے تبصرے میں پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا ہے کہ اس دور میں یہ جان کر حیرانی ہوتی ہے کہ پاکستان میں صرف 19% خواتین کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سخت سردی اور بارش، شنیرا اکرم غریبوں میں کمبل بانٹتی رہیں
شنیرا اکرم کے بعد سجل علی کو بھی پیپسی کانیا اشتہار کیوں پسند آگیا؟
In this age, it is shocking to realise that only 19% women in Pakistan have access to the internet. Our society still struggles to accept the fact that women are capable of independently flourishing in their own lives. The mindset needs to change. #PowerToBeYou #BreakTheBias https://t.co/ifL63RvBZS
— Shaniera Akram (@iamShaniera) March 9, 2022
انھوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ اب بھی اس حقیقت کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے کہ خواتین کو اپنی زندگی کو آزادانہ طورپر گزارنے کا پورا حق ہے ، انھوں نے لکھا کہ ہمیں ذہنیت کو بدلنے کی ضرورت ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا بھر میں موبائل آپریٹرز کے مفادات کی نمائندگی کرنے والی تنظیم سی ایس ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا کےترقی پزیر 15 ممالک میں سے موبائل فون کی ملکیت رکھنے والے مرد و عورت کی تعداد میں سب سے زیادہ فرق پاکستان میں پایا جاتا ہے۔









