جے یو آئی (ف) کے اراکین اسمبلی ہماری حراست میں نہیں، وفاقی وزیر داخلہ

ہم نے 5 گھنٹے مذاکرات کرکے لاجز میں داخل ہونے والے افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا، ارکان اسمبلی گرفتار نہیں اپنی خؤشی سے تھانے میں بیٹھے ہیں، شیخ رشید۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی (ف) کے دو اراکین قومی اسمبلی ہماری حراست میں نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ارکان کو ہم نے گرفتار نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی خوشی سے تھانے میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہماری طرف سے کوئی گرفتار نہیں، مولانا فضل الرحمان کو بھی گرفتار کرکے مشہور نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، تشدد کرنے والے کو روند دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں سڑکیں بند ہوں گی قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

انصارالاسلام کے لوگ پیچھے آرہے ہیں، ہم نے باہر سے تالے لگا دیئے ہیں، کوشش کریں گے باہر ہی روک لیا جائے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 5 گھنٹے تک ان سے مذاکرات کیے گئے کہ ان لوگوں کو ہمارے حوالے کردیا جائے۔

متعلقہ تحاریر