خواتین کی فٹنس کا انحصار ان پر خود منحصر ہے، مسز پاکستان ورلڈ 2022
مسز پاکستان ورلڈ 2022 ندا خان کا کہنا ہے شادی شدہ خواتین کی فٹنس کا انحصار اس بات میں مضمر ہے کہ آپ کتنے انرجیٹک ہیں۔
نیوز 360 کے نامہ نگار نے مسز پاکستان ورلڈ 2022 کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ہے ، ندا شادی شدہ ہیں انہوں نے پانچ سال کے بچے کی ماں ہونے کے باوجود بیوٹی کونٹیسٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مسٹر پاکستان گلوبل محمد عمر اور مس پاکستان یونیورس عزم و ہمت کی اعلیٰ مثال
تین روزہ فیض فیسٹیول اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا
نیوز 360 کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مسز پاکستان وولڈ 2022 ندا کا کہنا تھا کہ عموماً یہی تصور کیا جاتا ہے کہ شادی کے بعد خواتین صرف گھرداری کی ہو کر رہ جاتی ہیں ، اور وہ بیوٹی کانٹیسٹ جیسے مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکتیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد خواتین کی فٹنس کا انحصار ان کے اپنے اوپر ہوتا ہے کہ وہ کتنی انرجیٹک ہیں، کچھ لڑکیاں بھی یہی سوچ اختیار کرتی ہے اب شادی ہوگئی ہے اب کچھ نہیں ہوسکتا۔
ایک سوال کے جواب میں ندا خان نے کہا کہ میری عادت ہے میں جو کرتی ہوں دل سے کرتی ہوں میں اپنے شوہر اور بچے کا مکمل خیال رکھتی ہوں ، کھانا بھی خود سے بناتی ہو۔
لڑکیاں ماں بننے کے بعد اکثر موٹی ہو جاتی ہے اس سوال کے جواب میں مسز پاکستان نے کہا کہ میں دیگر خواتین کی طرح موٹی ہو گئی تھی مگر میرے شوہر کی جانب سے مجھے موٹیویشن ملی ، پھر میں نے اپنا وزن کم کیا، میں گرین ٹی اور بلیک کافی بہت پیتی ہوں اس لئے بھی میں فیٹ ہوئی۔
ندا خان نے بتایا کہ پھر میں بیوٹی مقابلے میں حصہ لیا شروع کیا تو جب میں بتاتی کہ میں شادی شدہ ہوں اور میرا ایک بیٹا بھی ہے تو یہی سننے کو ملا کہ اب کچھ نہیں ہوسکتا ، مگر یہ باتیں بھی ٹریننگ کا حصہ بنیں اور میرے کونفیڈنس میں اضافہ ہوا۔
ایک سوال کے جواب میں ندا خان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا ہمیں جھوٹ بول کر کسی بھی کام کا آغاز کرنا چاہیے میں خود سب کو بتاتی ہوں میرا ایک بچہ ہے لوگ مانتے کم ہیں مگر اتنا پیارا بچہ ہے میں اس لئے چھپانا نہیں چاہتی۔
اپنے پیغام میں مسز پاکستان ندا خان نے کہا کہ خود کو کسی سے کم نہ سمجھیں اور محنت کریں کامیابی ضرور ملیں گی۔









