اسٹیٹ بینک کا گانے کے ذریعے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس ہولڈرز کو خراج تحسین
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے وطن کی ترقی کے لیے بیرون ملک پاکستانیوں کے جذبہ حب وطنی کا شکریہ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی کامیابی پر اوورسیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے نغمہ ریلیز کردیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اوورزسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں ریلیز کیے گئے نغمے کو معروف گلوکار شہزاد رائے ، گلوکار فیصل کپاڈیہ اور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے گایا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت کا آڈٹ کی مدت چھ کے بجائے تین سال کرنے پر غور
میرا پاکستان میرا گھر کے لیے 7.4 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری
اسٹیٹ بینک کی جانب جاری نغمے کے بول "تم جڑے ہو تو بڑھا ہے پاکستان” ہیں۔
مرکزی بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق نغمہ 23 مارچ کی مناسبت سے جاری کیا ہے۔
Tum Juray Ho Tou Barha Hai Pakistan. A tribute to our overseas Pakistanis from the State Bank of Pakistan and banks. Watch full:https://t.co/AtayCx0Zm6 @ShehzadRoy @Hadiqa_Kiani #FaisalKapadia #RoshanDigitalAccount #TumJurayHoTouBarhaHaiPakistan #SBPTributetoOverseasPakistanis
— SBP (@StateBank_Pak) March 23, 2022
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے وطن کی ترقی کے لیے بیرون ملک پاکستانیوں کے جذبہ حب وطنی کا شکریہ کیا ہے، جنہوں نے انتہائی کم مدت میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔
واضح ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 10 ستمبر 2020 کو بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کا افتتاح کیا تھا۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے بیرون ملک میں مقیم پاکستانی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے صارفین پاکستانی اور فارن کرنسی جس میں چاہیں اکاؤنٹ کھلواسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت تقریباً 90 لاکھ پاکستانی دنیا کے مختلف ممالک میں قیام پذیر ہیں ۔ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی اپنے خاندانوں کی کفالت کے لیے اندازن 23 ارب ڈالر ترسیلات زر کی مد میں پاکستان بھیجتے ہیں۔