رتیش دیش مکھ بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان

رتیش دیش مکھ دیسی کھانا کھانے میں مصروف ہیں اور ان کابڑھا ہوا پیٹ ان کی  قمیض سے باہر جھانک رہا ہے

ہم نے ہمیشہ ہی دیکھا ہے کہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی خوراک کا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں کیونکہ مکمل طورپر فٹ رہنا ہی ان کے کیریئر میں کامیابی کی ضمانت ہوتا ہے لیکن کیا ہو اگر آپ دیکھیں کی ایک فلم اسٹار اپنے وزن کو بے ہنگم انداز میں بڑھانے میں مصروف ہو ؟ جی ہاں صحیح  پڑھا آپ نے ، بالی وڈ کے نٹ کھٹ  اداکار رتیش دیش مکھ اپنا وزن بڑھانے میں  مصروف ہیں۔

گذشتہ روز اداکار رتیش دیش مکھ نے سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دیسی کھانا کھانے میں مصروف ہیں اور ان کابڑھا ہوا پیٹ ان کی  قمیض سے باہر جھانک رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

رتیش دیش مکھ کا بطور ہدایت کار پہلی فلم مراٹھی میں بنانے کا اعلان

جینیلیا ڈی سوزا کی ریتیش دیش مکھ کو سالگرہ کی مبارکباد

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Riteish Deshmukh (@riteishd)

اپنی مضحکہ خیز ویڈیو  کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ جب آپ کا ڈائریکٹر آپ کو وزن بڑھانے کیلئے کہتا ہے ،  اس جملے کے ساتھ انھوں نے ہیش ٹیک ‘مسٹر ممی  ‘کا لفظ استعمال کیا اداکار کے اس کیپشن سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم  کیلئے اپنے وزن میں اضافہ کررہے ہیں ۔

رتیش دیش  مکھ اور ان کی اہلیہ جنیلیا  ڈی سوزا  فلم مسٹر ممی میں مرکزی کردار ادا کررہی  ہیں شاد علی کی ہدایت کاری میں بننے والے اس کامیڈی فلم ‘مسٹر ممی ‘کو بھوشن کمار، کرشن کمار، شاد علی اور شیوا اننت نے پروڈیوس کیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم  ‘مسٹر ممی ‘ کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جن کے خیالات میں بچوں کے حوالے سے اختلاف پایاجاتا ہے  لیکن تقدیر نے بچپن  کی محبت کے لیے کامیڈی، ڈرامے، انکشافات اور حقیقتوں  سے بھرپور کچھ اور ہی منصوبہ بنایا ہوا ہوتا ہے۔

متعلقہ تحاریر