ٹویوٹا نے رواں سال 7 ہزار332 گاڑیاں بیچ  کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات حیرت انگیز ہے کہ ملک  میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر

ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے مارچ 2022 میں 7332 کاروں کی فروخت کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ فروخت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ٹویوٹا کا آخری ریکارڈ اکتوبر 2021 میں 7001 کاروں کی فروخت کا تھا۔

ٹویوٹا پاکستان کا سوشل میڈیا اپنی اس بڑی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے  ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں  کہا گیا ہے کہ انڈس موٹر کمپنی کو فخر ہے کہ اس نے 7332 گاڑیاں فروخت کر کے ایک بار پھر نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ جو صرف عوام کے اعتماد اور یقین کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ کمپنی نے مزید کہا کہ ہم اپنے تمام صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ٹویوٹا پر مسلسل اعتماد  برقرار رکھا۔

یہ بھی پڑھیے

ٹویوٹا کمپنی پاکستان میں 100 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی

چھ کمپنیوں کے گردشی قرضوں کا حجم 1557 ارب روپے تک پہنچ گیا

حیرت انگیز طور پر ٹویوٹا کار کی قیمتوں میں یکے بعد دیگرے اضافے کے دوران بھی ٹویوٹا کی ریکارڈ سیل دیکھنے کو ملتی ہے۔ گاڑیوں کی قیمتیں پاکستان میں اب تک کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ اگر ہم ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں کی بات کریں تو ٹویوٹا کرولا کی قیمت فی الحال 37 سے 46 لاکھ، ٹویوٹا یارس 29 سے 35 لاکھ، ٹویوٹا فارچیونر 95 سے 121 لاکھ اور ٹویوٹا ہائی لکس 70.6 سے 93.2 لاکھ  روپے ہے۔

واضح رہے کہ ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات حیرت انگیز ہے کہ ملک  میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ڈالر آج 189 تک پہنچ گیا ہے اس  کے باوجود ملک میں کاروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو آیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر