آئی سی سی میٹنگ: چارملکی ٹورنامنٹ سے متعلق خوش آئند گفتگو ہوئی، رمیز راجہ
آسٹریلیا نے 4 ملکی ٹورنامنٹ کا خیر مقدم کیا ہے لیکن بھارت اور انگلینڈ نے 4 ملکی ٹورنامنٹ سے متعلق ابھی بیان نہیں دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اجلاس میں 4 ملکی ٹورنامنٹ کے حوالے سے مشورے کو خوش آمدید کہا گیا اور اس پر بحث ہوئی جبکہ اس آئیڈیا کو کھیل میں دلچسپی کی پروموشن سے متعلق دیکھا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئی سی سی میٹنگ میں چار ملکی ٹورنامنٹ سے متعلق اچھی بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کے جاتے ہی رمیز راجہ کا بھی عہدے سے دستبرداری کا امکان
رمیز راجہ بھی رضوان اور بابر اعظم کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے
Great discussion regarding 4 Nations series today at the ICC meet. As a concept it was welcomed and debated upon and seen as promoting the interest of the game. Fingers crossed 🤞 More when I am back at the office tomorrow.
— Ramiz Raja (@iramizraja) April 10, 2022
اجلاس میں 4 ملکی ٹورنامنٹ کے آئیڈیے کو خوش آمدید کہا گیا اور اس پر بحث ہوئی جبکہ اس آئیڈیا کو کھیل میں دلچسپی کی پروموشن سے متعلق دیکھا گیا ہے، ٹورنامنٹ سے متعلق آئی سی سی سے مزید بات ہوگی۔
اس سے قبل رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے 4 ملکی ٹورنامنٹ کا خیر مقدم کیا ہے لیکن بھارت اور انگلینڈ نے 4 ملکی ٹورنامنٹ سے متعلق ابھی بیان نہیں دیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پی سی بی میں تبدیلیاں یقینی قرار دی جا رہی ہیں، اور اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے قریبی دوستوں اور پی سی بی میں اپنے ساتھیوں سے مشاورت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم نہ ہونے پر رمیز راجا اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے حق میں نہیں ہیں۔