پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 61 پوائنٹس کی کمی ، ڈالر 99 پیسے مہنگا ہو گیا
کے ایس ای 100 انڈیکس 61.95 گر کر 46,539.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کا کل حجم 118.978 ملین تھا جس کی مالیت 7.29 بلین روپے تھی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے درمیان 61 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ انٹربینک میں ڈالر 99 پیسہ مہنگا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز سے ہوا تاہم دن کے اختتام پر مارکیٹ 100 انڈیکس میں 61 پوائنٹس کمی پر بند ہوئی۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 99 پیسے مہنگا ہوگیا اور دن کے اختتام پر ڈالر 182 روپے 54 پیسے پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیے
لوڈشیڈنگ کے خلاف ہنگامی اقدامات، ایل این جی کی خریداری کیلئے ٹینڈرجاری
مفتاح اسماعیل پی ٹی آئی کے روشن ڈیجیٹل پروگرام کے معترف
حصص کی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 46 ہزار 539 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) پیر کے روز مندی کا شکار ہو گئی کیونکہ سرمایہ کاروں نے منافع کمانے کے لیے حصص کی بڑی تعداد فروخت کردی، جس کی وجہ سے مارکیٹ مثبت سے منفی کی جانب چلی گئی۔
اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز سے ہوا تھا اور 100 انڈیکس ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران 46 ہزار 970 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا، جو گزشتہ چھ مہینوں میں سب سے زیادہ ہے۔ تاہم دوپہر لے بعد سرمایہ کاروں نے حصص کی فروخت شروع کردی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 61.95 گر کر 46,539.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کا کل حجم 118.978 ملین تھا جس کی مالیت 7.29 بلین روپے تھی۔
لوئر بنچ کے ایس ای 30 انڈیکس 36.52 پوائنٹس بڑھ کر 17,942.72 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کا کل حجم 96.192 ملین رہا۔
کے ایم آئی 30 انڈیکس 252.47 پوائنٹس بڑھ کر 76,293.29 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آل شیئر انڈیکس 29.09 پوائنٹس بڑھ کر 31,604.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں کل 255.389 ملین شیئرز کے سودے ہوئے۔
کاروبار کے دوران 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں اضافہ، 92 کمپنیوں کے حصص کی قمیتوں میں کمی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔