وزارتوں کی بندربانٹ پر تنازعہ ، بلاول بھٹو ناراض ہو کے لندن روانہ

پی پی کی اعلیٰ قیادت نے اسپیکر شپ سمیت صدر اور چاروں صوبوں کی گورنرشپ مانگ لی ہے جس پر ن لیگ نے سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لندن یاترا پر روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ قائد ن لیگ نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور اختلافی معاملات پر بات کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے صدر پاکستان اور چیئرمین سینیٹ کی نشست حاصل کرنے لئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے معذرت کرنے کے بعد بلاول لندن پہنچ کر نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور پپلز پارٹی کے جانب سے مانگے گئے مزید عہدوں پر گفتوشنید کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت مل گئی

اوورسیز پاکستانی عمران خان کی حمایت میں سڑکوں پر آگئے

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے پنجاب کی گورنرشپ سمیت چاروں صوبوں کی گورنرشپ مانگ لی جس پر ن لیگ کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

نیوز 360 کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اندر پارٹی کے سینئر رہنماوٴں کی جانب سے تمام اہم عہدے پیپلز پارٹی کو دینے پر شدید اختلاف پایا جارہا ہے ۔ اسپیکر شپ سمیت صدر اور چاروں گورنر دینے پر سخت ردعمل دیا گیا ہے، جس پر آج بلاول بھٹو زرداری لندن پہنچ کر سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور اپنی بات ان سامنے رکھیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں آج ایوان صدر میں ایک تقریب کے دوران حلف اٹھایا تھا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تھی تاہم انہوں نے کسی بھی عہدے کے لیے حلف نہیں اٹھایا تھا۔

37 رکنی کی کابینہ نے حلف تو اٹھا لیا ہے جب کہ چند ایک وفاقی وزراء کو ان کی وزارتوں کے پورٹ فولیو بھی دے دیئے گئے ہیں تاہم ابھی چند وفاقی وزراء کی وزارتوں کے حوالے سے نام ابھی باقی ہیں۔

متعلقہ تحاریر