ایم این اے شگفتہ جمانی نے موذن کے بارے میں کیا کہا؟
صحافی نعمت خان نے خاتون رکن اسمبلی کی مکمل بات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو کو ایڈٹ کرکے وائرل کیا جارہا ہے، اصل بات یہ ہے۔
ایم این اے شگفتہ جمانی نے قومی اسمبلی میں کہا کہ کب پارلیمنٹ کا موذن اذان دیتا ہے تو بدقسمتی سے عجیب قسم کی بےزاری ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بس دل چاہتا ہے کہ موذن صاحب خاموش ہوجائیں، میں سچ کہہ رہی ہوں، یہ میرے ذاتی احساسات ہیں۔
اس کلب کا ایک چھوٹا ساحصہ بغیر کسی سیاق و سابق کے شیئر کرکے محترمہ شگفتہ جمانی صاحبہ کو نفرت کا نشانہ بنایا گیا اورایسا کرنے والوں میں کچھ صحافی اورویریفائڈ ٹوئٹر اکاؤنٹس بھی شامل تھے۔بغیر تصدیق کوئی چیز شیئر نہیں کرنی چاہیے کل بھی یہی لکھاتھا۔اب اس کلپ سے پوری صورتحال واضح ہوگئی pic.twitter.com/PEtdQ3jor7
— Naimat Khan (@NKMalazai) April 18, 2022
شگفتہ جمانی نے کہا کہ ہوسکتا ہے کسی اور کے بھی یہی احساسات ہوں، میں اس بات پر معافی چاہتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ لیکن خدارا میری درخواست ہے کہ ہمیں ایک اچھے موذن کی ضرورت ہے پارلیمنٹ لاجز میں۔
رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے یہ بات اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو مخاطب کرتے ہوئے کی۔
خاتون رکن نے امید ظاہر کی کہ ان کی درخواست پر غور کیا جائے گا اور آپ ہمارا یہ مسئلہ حل کریں گے۔
اس ویڈیو کلپ کا کچھ حصہ ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کیا جا رہا ہے اور ان پر طرح طرح کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
صحافی نعمت خان نے ایم این اے شگفتہ جمانی کی تقریر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بغیر سیاق و سباق کے ویڈیو ایڈٹ کرکے وائرل کی جا رہی ہے۔
اس پوری کلپ کو دیکھیں تو صورتحال واضح ہوجائے گی کہ اصل میں خاتون ایم این اے نے کیا کہا تھا۔