کم عمر مرد سے ملنے والی عورت کو اکثر مشکوک سمجھا جاتا ہے، ملائکہ اروڑہ
بالی کی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑہ جو کئی سالوں سے اداکار ارجن کپور کے ساتھ ڈیٹنگ کررہی ہیں کا کہنا ہے کہ معاشرہ اس عورت کو مشکوک نظروں سے دیکھتا ہے جو اپنے چھوٹے عمر کے مردوں سے ملتی ہے۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا نے کہا ہے کہ خواتین کے لیے بریک اپ یا طلاق کے بعد ‘زندگی گزارنا’ کتنا مشکل ہو جاتا ہے ۔
ایک مقامی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ ملائکہ اروڑوہ نے کھل کر اس پر بات کی کہ جب ایک عورت کسی چھوٹے مرد سے ڈیٹ کرتی ہے تو اسے کس طرح تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ماہرہ خان کی اپنے بھائی کو سالگرہ پر مبارکباد
عثمان خالد بٹ کو ڈرامہ سیریل ”دوبارہ“ میں ماہر کا کردار نہ لینے کا افسوس
انہوں نے کہا کہ "خواتین کے لیے یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ وہ بریک اپ یا طلاق کے بعد زندگی کیسے گزاریں… خواتین کے رشتوں کے لیے ایک غلط پیمانہ بنایا جاتا ہے۔ یہ بات اکثر دیکھنے میں آئی ہے کہ جب ایک عورت اپنے سے کم عمر مرد سے ڈیٹ کرتی ہے تو اسے کس توہین آمیز رویوں سے گزرنا پڑتا ہے۔”
ملائکہ اروڑا کو اس وقت شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب انہوں نے اداکار ارجن کپور سے (جو ان سے عمر میں 12 سال سال چھوٹے ہیں) ڈیٹنگ شروع کی۔ اداکار تب سے اپنے رشتے کے بارے میں کھل کر بیان کررہی ہیں اور انہوں نے ہر طرح کی تنقید کو مسترد کردیا ہے۔
48 سالہ اداکارہ کا کہنا ہےکہ "میں ایک مضبوط عورت ہوں اور کام کررہی ہوں اسے جاری رکھوں گی۔”
ملائکہ اروڑا کا مزید کہنا تھا "میں اپنی ماں کا عکس ہوں، میں نے ہمیشہ ان سے طاقت اور حوصلہ حاصل کیا ، اور لاشعوری طور پر ان کی زندگی کا عکس بنتی چلی گئی ۔ انہوں نے ہمیشہ مجھے کہا کہ اپنی شرائط پر زندگی جیو اور خود مختار رہو۔”