لنکاشائر نے حسن علی کی 9 وکٹوں کی مدد سے گلوسٹرشائر کو شکست دے دی
حسن علی نے پہلی اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کیں تھی جبکہ دوسری اننگز میں تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
پاکستان کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے برطانیہ میں جاری کاؤنٹی چیمپیئن شپ 2022 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 وکٹیں حاصل کرلی ، اس طرح لنکاشائر کی ٹیم ، گلوسٹر شائر کو اننگز اور 57 رنز سے شکست دینے میں کامیاب ہو گئی۔
فاسٹ باؤلر حسن علی نے لنکاشائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے دنوں اننگز میں 96 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کی اور اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیے
ہربھجن سنگھ نے کپتان بابراعظم کو مستقبل کا کرکٹ لیجنڈ قرار دیدیا
حسن علی کے میچ کے دوران آخری شکار جیرڈ وارنر تھے ، انہوں نے اپنی ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچانے کے لیے انتھک محنت کی اور 119 گیندوں کا سامنا کیا تاہم ان کی محنت اس وقت اپنے اختتام کو پہنچ گئی جب حسن علی نے انہیں پویلین کی راہ دکھائی۔
حسن علی نے پہلی اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کیں تھی جبکہ دوسری اننگز میں تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے، جس میں جیمز براسی کو پویلین واپس بھیجنے کے لیے سنسنی خیز یارکر بھی شامل تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ حسن علی نے میچ کی آخری وکٹ بھی حاصل کی۔
That winning moment. 😍
A player for the big moments 🤝 @RealHa55an
What. A. Finish. 😅
🌹 #RedRoseTogether pic.twitter.com/VRTcH5Ei4Q
— Lancashire Cricket (@lancscricket) April 24, 2022
حسن علی نے اپنے پہلے میچ میں بھی 5 وکٹیں حاصل کرکے مضبوط کھیل کا آغاز کیا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق انہوں نے 94 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔