وفاقی حکومت کی طرف سے عیدالفطر پر چار چھٹیوں کا اعلان
2 مئی سے 5 مئی تک عید کی تعطیلات ہوں گی، 6 مئی سے دفاتر اور تعلیمی ادارے کھل جائیں گے، ماہرین فلکیات کے مطابق عید 3 مئی کو ہوگی۔
ملک میں عید کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا ہے، رواں سال عید کی تعطیلات 2 سے 5 مئی تک ہوں گی، وفاقی حکومت کی طرف سے چار دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان بھر میں 2 مئی بروز پیر سے 5 مئی پروز جمعرات عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔
تمام نجی اور سرکاری ادارے 6 مئی بروز جمعہ سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔
یکم مئی کو اتوار کی وجہ سے ملک کے تمام سرکاری و نجی دفاتر سمیت تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔
دوسری طرف ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ عیدالفطر 3 مئی بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق شوال کا چاند 29 رمضان بروز اتوار بتاریخ یکم مئی کو نظر نا آنے کا امکان ہے۔
ماہرین نے کہا کہ نیا چاند ایک بج کر 28 منٹ پر پیدا ہوگا جو کہ 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی رات ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ سورج اور چاند کے درمیان دس ڈگری کے زاویئے سے فرق ہونا چاہیے لیکن پاکستان میں زاویئے کا فرق 8 ڈگری ہوگا جس کی وجہ سے چاند کو ٹیلی اسکوپ سے دیکھنا بھی ناممکن ہوگا۔
دریں اثنا میٹریلوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے اب تک وزارت مذہبی امور سے چاند دیکھنے کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔