پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ، سینئر صحافی عجیب و غریب خواہشات کا اظہار کرنے لگے
معروف یوٹیوبر طارق متین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینئر صحافیوں کی ویڈیو شیئر رہتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ یہ لوگ کن کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔"
ملک اس وقت شدید سیاسی بحران سے گزر رہا ہے ، مرکز میں وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت بن تو گئی ہے مگر مستحکم نہیں ہے کیونکہ اپوزیشن استعفے دے کر اسمبلی سے باہر بیٹھی ہے گوکہ ان کے استعفے ابھی تک منظور نہیں ہوئے ہیں اسی طرح ملک کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب گذشتہ 27 دن سے بغیر وزیراعلیٰ کے چل رہا ہے ایسے میں پاکستان کے سینئر صحافیوں نے حکومت ترجمانی کرتے ہوئے اپوزیشن کو دھمکی آمیز پیغامات دینا شروع کردیئے ہیں۔
پاکستان کے معروف صحافی اور یوٹیوبر طارق متین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مختلف ٹی وی چینلز کے مختلف پروگرام پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سینئر صحافی سلیم صافی ، اینکر پرسن محمد مالک ، معروف اینکر پرسن جاوید چوہدری اور نجم سیٹھی بیانات داغ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ایف آئی اے سائبر کرائم خودکش بمبار کے ٹوئٹر فالوورز سے نالاں
حکومت کو معاشی نظام 5سال میں سود سے پاک کرنے کا حکم
یوٹیوبر طارق متین نے لکھا ہے کہ ” یہ کیا ہو رہا ہے ۔ یہ سینئر صحافی کس کی نمائندگی کرتے ہوئے دھمکیاں دے رہے ہیں۔”
یہ کیا ہو رہا ہے ۔ یہ سینئر صحافی کس کی نمائندگی کرتے ہوئے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ pic.twitter.com/IaTxGrjOc6
— Tariq Mateen (@tariqmateen) April 27, 2022
طارق متین کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں سینئر صحافی اور اینکر پرسن سلیم صافی کا کہنا تھا کہ "مختصراً یہ ہے کہ یہ لوگ شام کے بعد ناچ گانا کررہے ہیں ، مولانا فضل الرحمان جیسی تنظیموں کے لوگ اس وقت نماز تراویح میں مصروف ہیں۔ عید کے بعد مولانا فضل الرحمان اور باقی تنظیمیں بھی فارغ ہو جائیں گی ، پھر جب وہ لوگ بھی سامنے سے نکلیں گے تو دیکھیں گے کہ پی ٹی آئی والے کتنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اگر پی ٹی آئی والے سڑکوں پر نکلیں تو مولانا کے لوگ بھی سڑکوں پر نکلیں گے ۔ پی ٹی آئی کے کارکنان جب مولانا فضل الرحمان کے مدارس اور مسجد میں جاکر لوگوں کی داڑھیاں نوچیں گے۔
سینئر اینکر پرسن محمد مالک کا کہنا تھا کہ عمران خان اتنا شور نہ ڈالیں اور ان کے وزراء اتنا شور نہ ڈالیں تو گرفتاریاں شروع ہو جائیں گی ۔ یہ ان کا خیال ہے کہ جتنا ہم مصالحہ گرم رکھیں گے اتنی دیر ہو جائے گی۔
محمد مالک کی گفتگو کو بیچ میں اچکتے ہوئے اینکر پرسن جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں اگلے دس دنوں مں ہونے والی ہیں ۔ دس بعد گرفتاریاں شروع ہوں گی تو بہت سارے لوگ نظر نہیں آئیں گے۔
طارق متین کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں اینکر پرسن نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اندرونی پنجاب اور ادھر ادھر سے جو لوگ اسلام آباد جائیں گے۔ تو انہیں اسلام آباد پہنچنے نہیں دیا جائے گا۔ اگر لوگ لاہور سے نکلیں گے تو وہیں پر روک لیا جائے گا۔ اور یہیں ان کو جیلوں میں ڈال دیا جائے گا۔ اور یہیں پر آنسوگیس کا استعمال ہو جائے گا۔ اور پھر چھوٹی موٹی لاٹھی چارج ہو جائے گا۔ اور یہیں پر جیلیں بھر دی جائیں گی۔”