انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ کا حصہ بننے پر فخر ہے، شاہین آفریدی

شاہین شاہ آفریدی ان 10 پاکستانی کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے 2022 کے سیزن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے طور پر معاہدہ کیا ہے۔

بائیں ہاتھ سے تیز بال کرانے والے شاہین شاہ آفریدی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں اپنے کھلاڑیوں کی شمولیت سے فائدہ اٹھائیں گے۔ شاہین آفریدی مڈل سیکس کی جانب سے اپنے ہوم ڈیبیو کی تیاری کر رہے ہیں۔

نوجوان باؤلر ان 10 پاکستانی کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے 2022 کے سیزن کے لیے بیرون ملک معاہدہ کیا ہے۔

بین الاقوامی ہائی پروفائل دستے میں شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد عباس، حارث رؤف، حسن علی، شان مسعود، اظہر علی اور محمد رضوان بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مینز ہاکی ایشیا کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

لنکاشائر نے حسن علی کی 9 وکٹوں کی مدد سے گلوسٹرشائر کو شکست دے دی

بدھ کو لارڈز کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ کے میچ میں مدل سیکس کی طرف سے لیسٹر شائر کے خلاف کھیلتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ "اس سال 9 سے 10 پاکستانی کرکٹرز کی یہاں موجودگی پاکستانی کرکٹ کے لیے اچھا سائن ہے۔”

انگلش کرکٹ ٹیم نے گذشتہ سال پاکستان کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں 3-0 سے فتح حاصل کی تھی جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کا اختتام 2-1 پر ہوا تھا۔

بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز 22 سالہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بطور ٹیم انگلینڈ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، تاہم اب مجھے لگتا ہے کہ ہمارے بہترین کھلاڑی اس وقت انگلینڈ میں موجود ہیں۔ اب ہم بہتر کھیل پیش کریں گے کیونکہ اب ہمیں یہاں کی کنڈیشنز اور پچز کا بھی اندازہ ہو گیا ہے۔

پاکستانی کھلاڑی طویل عرصے سے انگلش ڈومیسٹک کرکٹ کے شائقین سے واقف ہیں۔

ماضی کے عظیم بلے باز آصف اقبال (کینٹ)، عظیم کرکٹر ظہیر عباس (گلوسٹر شائر) اور آل راؤنڈر عمران خان (سسیکس) کی طرف سے پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر