حمزہ شہباز کی حلف برداری کا معاملہ، گورنر پنجاب نے صدر مملکت سے راہنمائی مانگ لی
نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کا معاملہ ، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر پاکستان کے خط کا جواب دے دیا۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر مملکت کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
طاہر اشرفی نے سیاسی قبلہ بدل لیا ، عمران خان پر سخت تنقید
کیا نئے وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کا معاملہ سپریم کورٹ جاسکتا ہے؟
عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے صدر خط لکھ دیا ہے ۔ حلف کب لینا ہے یہ صدر کی ہدایت پر ہوگا۔ عدالتی فیصلے میں آرٹیکل 104 اور 255 کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اب صدر کے جواب پر منحصر ہے کہ حلف کب ہوگا؟
صدر پاکستان کے خط میں گورنر پنجاب کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم مورخہ 27/04/22 کی روشنی میں آئین اور قانون کے مطابق عمل کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔
گورنر پنجاب نے آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے حکم مورخہ 27/04/2022 کے راستے میں حائل آئینی نقاط کی تشریح کیلئے صدر پاکستان سے راہنمائی مانگ لی۔
گورنر پنجاب نے اپنے خط میں لاہور ہائیکورٹ کے دو متضاد احکامات مورخہ 22/04/2022 ، 27/04/2022 کے حوالے سے آئین کی روح سے راہنمائی طلب کر لی۔
واضح رہے کہ اس قبل صدر مملکت عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو خط لکھا تھا جس میں صدر نے گورنر پنجاب کو قانون کے مطابق عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔