ایس ای سی پی نے کپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو مزید شفاف بنانے کی تجویز دے دی
اسلام آباد: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے لسٹڈ کمپنیوں کی جانب سے کپیٹل مارکیٹ کے ذریعے سرمائے کی تشکیل کے عمل کو مزید شفاف اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پیش نظر ، اضافی حصص کے اجراء کے ریگولیشنز میں جامع ترامیم تجویز کر دیں ہیں۔
مجوزہ اصلاحات میں کمپنیوں کے لئے تشکیلِ سرمایہ کے نئے طریق کار اور ماڈل تجویز کئے گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں بہترین بین الاقوامی اصولوں پر مبنی ایک کانسیپٹ پیپر جس میں لسٹڈ کمپنیوں کے رائٹ شئیرز کے اجراء سے متعلق تجاویز شامل ہیں، ایس ایس سی پی کی ویب سائیٹ پر رائے عامہ کے حصول کے لیے شائع کر دیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹاک مارکیٹ :کمپنیوں نے 9ماہ کا سب سے زیادہ822ارب روپے کا منافع کمایا
معیشت کیلیے خوشخبری، برآمدات اور ترسیلات زر کی صورتحال بہتر
مجوزہ ترامیم میں رائٹ شئیرز کے اجراء کے لئے کمپنیوں کی جانب سے معلومات کی فراہمی کو مزید جامع اور شفاف بنانے کے لئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں ، جس کا مقصد سرمایہ کاروں فصلہ سازی کے لئے جامع معلومات کی دستیابی ہے تاکہ سرمایہ کار بہتر فیصلہ کر سکیں۔
نئی تجاویز میں کمپنیوں کی جانب سے جامع اور زیادہ معلومات پر مبنی آفرنگ دستاویز کی فراہمی ، کمپنی کے مجوزہ منصوبے بارے عوامی رائے کی شمولیت ، اور اپیکس اور فرنٹ لائن ریگولیٹر کے تبصروں کو شامل کیا جائے گا۔
ملائیشیا، تھائی لینڈ، سنگاپور اور بھارت جیسے بہت سے ممالک میں لسٹڈ کمپنیوں کی طرف سے سرمایہ اکٹھا کرنے کی کسی بھی سرگرمی کے لیے ایسی ہی ریگولیشنز ترتیب دی گئں ہیں۔ ایس ای سی پی کی تجاویز پر عوام اپنی آراء اس ای میل ایڈریس پر شئیرکر سکتے ہیں۔