ترکی کا میوزیم آف اسلامک ہسٹری خوبصورتی میں اپنی مثال آپ
ترکی کی سب سے بڑی مسجد جاملیجہ مسجد سے ملحقہ میوزیم آف اسلامک ہسٹری کا نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم نے دورہ کیا اور اپنے کیمرے سے فنون لطیفہ کے شاندار نمومے کی اپنے ناظرین کے لیے عکس بندی کی ہے۔
ترکی کی سب سے بڑی مسجد جاملیجہ مسجد کی تعمیر پر چھ سال صرف ہوئے جبکہ اس کی تعمیر پر تقریباً 9 ارب روپے خرچ آیا ، اس مسجد میں 63 ہزار نمازیوں کی ایک وقت میں نماز پڑھنے کی گنجائش موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ترکی میں رمضان المبارک مذہبی اور روایتی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے
ترکی کی روایت پسند فیملیز کو خواتین کا ڈانس کرنا پسند نہیں ، ڈانس ٹیچر برفین
ترکی کے میوزک اسلامک ہسٹری کا کچھ روز قبل ہی افتتاح ہوا ہے ۔ اس میوزیم میں محمد ﷺ سے لے کر سلطنت عثمانیہ کے کئی نوادرات موجود ہیں۔
ایک پہاڑ پر بنائی گئی مسجد جاملیجہ کا نظارہ انتہائی خوبصورت ہے ، مسجد کے صحن میں کھڑے ہو کر سارے سارہ کا نظارہ کیا جاسکتا ہے ۔
میوزیم آف اسلامک ہسٹری میں تمام نوادرات کو انتہائی احتیاط سے خوبصورت شیشے کے بنے باکسز میں رکھا گیا ہے۔
میوزیم کی دیواریں ترکی کی ہزاروں سال محیط روایتی طرز تعمیر کی عکاسی کررہی ہیں۔ خوبصورت نقش و نگار نے دیواروں کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔
میوزیم آف اسلامک ہسٹری کی عمارت مٹیالے کلر کی ہے ، جو دن کے وقت بھی ملگجی روشنی کا تاثر دیتی ہے۔
ترکی کے میوزیم آف اسلامک ہسٹری میں رکھی ہوئے تاریخی اور قیمتی نوادرات کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد دور دور سے دیکھنے کےلیے آتی ہے۔
میوزیم کو جاذب نظر بنانے کے لیے روشنی کا بہترین انتظام کیا گیا جبکہ صفائی کا اعلیٰ ترین معیار رکھا گیا ہے۔
دیواروں پر بادشاہوں کے دور کے قالین خوبصورت انداز میں لگائے گئے ہیں جبکہ خوبصورت لکھائی میں لکھے گئے قطعوں نے دیواروں کو زینت کو مزید بڑھا دیا ہے۔
ترکی کے میوزیم آف اسلامک ہسٹری میں مزید کیا کیا خوبیاں ہیں دیکھتے ہیں ، نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم کے کیمرے سے تیار کی گئی اس ویڈیو میں ۔۔۔۔۔