قاضی احمد قومی شاہراہ پر کار کو حادثہ ، 7 افراد جاں بحق ہو گئے

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین ، 3 بچے اور ایک ڈرائیور شامل ہے۔

نوابشاہ: قومی شاہراہ پر قاضی احمد کے قریب حادثے کے بعد کار میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر حادثے کے بعد کار میں آگ لگ گئی جسے کے نتیجے میں 3 خواتین اور 3 بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ، جن کی لاشوں کو قاضی احمد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نوشہرہ کے آئل ڈپو میں آتشزدگی، متعدد آئل ٹینکرز راکھ کا ڈھیر بن گئے

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق بدقسمت خاندان عید کی خریداری واپس آرہے تھے کہ گاڑی میں آگ لگ گئی ، خاندان حیدر آباد سے موہڑو جارہا تھا کہ قاضی احمد کے قریب قومی شاہراہ پر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی اور گاڑی میں آگ لگ گئی ۔

حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں کو قاضی احمد اسپتال منتقل کردیا۔ جب تک زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا تمام افراد دم توڑ چکے تھے۔

واقعے کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی ۔

متعلقہ تحاریر