پاکپتن: ن لیگ کے ایم پی اے کے والد قتل ، مقدمہ سابق گن مین کے خلاف درج

عینی شاہدین کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پاکپتن میں مسلم لیگ ن کےایم پی اے میاں نوید کے والد احمد علی کے قتل کا واقعہ۔ پولیس نے ایم پی اے کی مدعیت میں لیگی راہنما کے سابق گن مین سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقتول کی نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی۔

پاکپتن مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ایم پی اے میاں نوید کے والد رانا احمد علی آرائیں کے قتل کا مقدمہ لیگی ایم پی اے میاں نوید کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

قندیل بلوچ کے بعد ایک اور ماڈل بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل

گجرات میں معذور لڑکی کی لاش قبر سے نکال  کر بے حرمتی

ایف آئی آر کے متن کے مطابق لیگی رہنما کے سابق گن مین عطاء بگٹی اور دو نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا۔

اقعہ کے ایک روز بعد بھی پولیس مرکزی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔ پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہے ، جنہوں نے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے ہیں تاہم ابھی کامیابی نہیں ملی ہے۔

Pakpattan: PML-N MPA Mian Naveed

حکام کا کہنا ہے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں ، جنہیں فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پولیس جلد ملزمان تک پہنچ جائے گی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزمان نے احمد علی کو گولیاں مارنے کے بعد کہا کہ اگر کسی نے بیچ میں آنے کی کوشش کی تو وہ اسے بھی مار دیں گے اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے جن ملزمان نے فائرنگ کی اگر ان کے سامنے لایا جائے تو وہ انہیں پہچان لیں گے۔

دوسری جانب مقتول کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں سیاسی۔سماجی راہنماؤں،انتظامی افسران،شہری اور ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔ن لیگی راہنما کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا جاے گا،رانا احمد علی کو گزشتہ روز گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر