صنف آہن کی آخری قسط سینما گھروں پر نہیں لگی وجہ کیا بنی؟

اطلاعات کے مطابق گذشتہ ماہ اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ ڈرامہ سیریل صنف آہن کی آخری قسط عید کے بعد سینما گھروں پر ریلیز کی جائے گی۔

پاک فوج کی خواتین سپاہیوں اور افسران کی بہادری پر مبنی ڈرامہ سیریل صنف آہن گذشتہ روز اختتام پذیر ہو گئی ۔ سیریل کی آخری قسط سینما گھروں پر ریلیز کی جانی تھی تاہم کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ایسا نہ ہوسکا۔

ڈرامہ سیریل صنف آہن میں خواتین فوجی افسران اور سپاہیوں کے عزم و حوصلے سے بھرپور زندگی کے شب و روز کو بہترین انداز میں عکس بند کیا گیا۔

صنف آہن کی کہانی 7 خوبصورت کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔ جو معاشرے کے مختلف پس منظر سے تعلق رکھتی ہیں اور فوج میں افسر بن کر قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عامر لیاقت اپنی اہلیہ سے متعلق افسوسناک حقائق سامنے لے آئے

سونیا حسین عید کی تصاویر کیوں بروقت شیئر نہ کرسکیں؟

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے صنف آہن کی ٹیم کے اعزاز میں آخری قسط کا پریمیئر شو منعقد کیا گیا جس میں ڈرامے کی تمام اداکاراؤں اور اداکاروں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

اداکارہ یمنیٰ  زیدی ڈرامہ کے اختتام پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ڈرامہ ان کے لیے بہت خاص تھا انہیں اس ڈرامے سے لگاؤ ہو گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

تصویر کے ساتھ کیپشن میں یمنیٰ زیدی نےلکھا ہے کہ ایک سال میں ہم جل پریاں کبھی بھی ایک ساتھ ایک فریم میں دکھائی نہیں دیں۔

واضح رہے کہ 25 اقساط پر مبنی ڈرامہ سیریل صنف آہن کی آخری قسط عیدالفطر کے بعد سینما گھروں میں دکھائی جانی تھی تاہم کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر آخری قسط سینما گھروں پر ریلیز سے رہ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عیدالفطر پر چار فلمیں ریلیز ہونے کی وجہ سے ڈرامہ سیریل صنف آہن کی آخری قسط کو سینما گھروں پر ریلیز نہیں کیاجاسکا۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں صنف آہن کی ویورشپ میں کمی کی وجہ سے بڑے کمرشل پیمانے پر ڈرامے کی آخری قسط کو سینما گھروں کی زینت نہیں بنایا گیا۔

 ڈرامہ سیریل صنف آہن کی کاسٹ میں سجل علی، کبریٰ خان، سائرہ یوسف، رمشا خان، یمنیٰ زیدی، دنانیر مبین اور سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیہ شامل تھے۔

ڈرامے کی کاسٹ نے اپنی اداکاری سے ڈرامے میں حقیقی زندگی کا رنگ بھر دیا تھا جسے پاکستان بھر بہت زیادہ پذیرائی ملی تھی۔

متعلقہ تحاریر