ملک کے بہترین مفاد میں مسلح افواج کو سیاست سے دور رکھا جائے، آئی ایس پی آر
میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے مسلح افواج کو غیراخلاقی اور غیرقانونی عمل میں شامل کرنا سختی سے منع ہے۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کو سیاسی گفتگو میں گھسیٹنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کسی بھی صورت ناقابل قبول ہے۔
مختلف حیلوں بہانوں سے پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹنے پر ردعمل دیتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلح افواج کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم شہباز شریف نے نسرین جلیل کا نام بطور گورنر سندھ فائنل کردیا
فرح گوگی نے گمراہ کن الزامات پر عطا تارڑ کو قانونی نوٹس بھیج دیا
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مسلح افواج کو غیر اخلاقی اور غیر قانونی عمل میں شامل کرنا سختی سے منع ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ تمام سیاسی جماعتیں قانون کی پاسداری کریں گیں۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے مسلح افواج کو ملک کے مفاد کی خاطر سیاسی گفتگو سے دور رکھیں ۔ غیر مصدقہ اور اشتعال انگیز بیانات انتہائی نقصان دہ ہیں۔
آئی ایس پی آر نے متنبہ کرتےہوئے کہا ہے کہ پاک فوج اور اس کی قیادت کو سیاست میں گھسیٹنے سے گریز کیا جائے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بڑے واضح انداز میں کہا ہے کہ مسلح افواج کو سیاسی گفتگو میں گھسیٹنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، مسلح افواج سے متعلق مختلف حوالوں سے باتیں کی جارہی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کچھ سینئر سیاست دان ، صحافی اور اینالسٹ (تجزیہ کار) پبلک فورم پر مسلح افواج کے بارے میں گفتگو کررہے ہیں ، اس سلسلے میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کیا جارہا ہے۔