قصور پولیس کی بروقت کارروائی ، 6 سالہ بچی کا قاتل گرفتار

ڈی پی او قصور کا کہنا ہے جدید اور سائینٹفک بنیادوں پر تفتیش کے مراحل کو مکمل کرتے ہوئے ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائیگی۔

قصور کے علاقے کنگن پور میں 6 سالہ بچی کے اغواء اور قتل کا معاملہ، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی رضا کو گرفتار کرلیا۔

کنگن پور کے رہائشی رحمت علی نے گزشتہ رات تھانہ کنگن پور پولیس کو اپنی 6 سالہ بیٹی اقصیٰ بی بی کی گمشدگی کی اطلاع دی، وقوعہ کی اطلاع پاکر ڈی ایس پی چونیاں کی زیر نگرانی سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور: مریم نواز کی جعلی وڈیو شیئر کرنے پر پی ٹی آئی کا کارکن گرفتار

گجرات میں معذور لڑکی کی لاش قبر سے نکال  کر بے حرمتی

پولیس ٹیموں نے اردگرد کے علاقوں اور فصلوں کا سرچ آپریش کیا، مساجد میں اعلانات بھی کروائے، تاہم پولیس ٹیموں نے شک کی بنیاد پر ملزم علی رضا کو حراست میں لیا اور پوچھ گچھ کی۔

دوران تفتیش ملزم علی رضا نے انکشاف کیا ہے میں نے اقصیٰ کے گلہ میں رسی ڈال کر قتل کر دیا ہے۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اقصیٰ کی نعش مکئی کی فصل میں پھینک دی ہے۔

پولیس ٹیموں نے ملزم کو ہمراہ لیکر اقصیٰ کی نعش برآمدکی جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن کامران اصغر نے جائے وقوعہ کا بھی وزٹ کیا۔ کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

پولیس کا حکام کا بچی کیساتھ زیادتی ہوئی یا نہیں، پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضح ہو گا۔

ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کا کہنا ہے جدید اور سائینٹفک بنیادوں پر تفتیش کے مراحل کو مکمل کرتے ہوئے ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائیگی۔ معصوم بچوں اور بچیوں کو بے رحمی سے قتل کرنے والے معاشرتی ناسور کسی معافی کے مستحق نہیں۔

متعلقہ تحاریر