جامشورو کے قریب ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 15 افراد جاں بحق
عینی شاہدین اور پولیس حکام کا کہنا ہے حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
جامشورو اور سہون شریف کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس اور ریسکیو حکام کا کہنا ہے مرنے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ کم از کم آٹھ دیگر کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مون سون سے نمٹنے کے لئے ترجیحی اقدامات کئے جائیں، کمشنر کراچی
وزیراعلیٰ سندھ کی بی آر ٹی اورنج لائن کوریڈور جلد مکمل کرنے کی ہدایت
عینی شاہدین کے مطابق مسافر وین لاڑکانہ سے حیدرآباد کی جانب جارہی تھی کہ تیز رفتاری کی وجہ سے مخالف سمت میں آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خطرناک حادثہ وقوع پذیر ہوا۔
At least 15 people have died in a collision between a passenger van and a truck on the Indus Highway near Sehwan in Sindh, according to the deputy commissioner of Jamshoro. Several others are believed to be injured and critical.#DailyScoopTV #Sindh #accident pic.twitter.com/Z2pubyelE0
— Daily Scoop TV (@DailyScoopTV1) May 11, 2022
حادثے کے فوری بعد انڈس ہائی وے پر ٹریفک معطل ہو گئی اور سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
جامشورو کے ایس ایس پی جاوید بلوچ اور علاقے کے ڈپٹی کمشنر فرید الدین مصطفی فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی کاموں کو جائزہ لیا۔
دوسری جانب مقامی لوگوں اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے مرنے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی مانجھند ٹاؤن کے اسپتال منتقل کیا۔
مانجھند میں سہولیات کی کمی کے باعث زخمیوں کو بعد ازاں جامشورو اور حیدرآباد کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔