کیڈٹ کالج مستونگ میں گیسٹرو کی وباء ، 15 کیڈٹ اسپتال منتقل

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے دیکھنا یہ ہے کہ پانی میں مسئلہ ہے ، میس کے مسائل ہے یا کسی اسٹوڈنٹ کے ساتھ باہر سے یہ مرض آیا ہیں۔

کیڈٹ کالج مستونگ میں گیسٹرو کی وباء پھوٹنے سے ٹریننگ پر معمور 15 کیڈٹ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ کیڈٹ اسپتال گیسٹرو سے متاثرہ کیڈٹ کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

گیسٹرو کی وباہ کو روکنے کیلئے اعلی سطح ٹیموں نے کالج کا دورہ کیا اور وجوہات جاننے کیلئے ضروری سیمپل حاصل کرکے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور میں فائرنگ، سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد ہلاک

بی آر ٹی پشاور منصوبے میں مزید 85بسیں شامل کرنے کا فیصلہ

گزشتہ دنوں کیڈٹ کالج میں گیسٹرو وبا سے 15 کے قریب کیڈٹس متاثر ہونے کی اطلاع پر چیف سیکرٹری بلوچستان کے ہدایات پر ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان محمد بگٹی نے محکمہ صحت کی ٹیمیں طلب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی ،ایس ڈی او پی ایچ ای حاجی امان اللہ شاہوانی و دیگر حکام کے ہمراہ کیڈٹ کالج کا ہنگامی دورہ کیا تھا۔

کالج کے دورے دوران پرنسپل بریگیڈیئر ممتاز علی، ایجوٹنٹ کیپٹن زین الدین نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی تھی ، اور کالج کے ہسپتال میں زیر علاج گیسٹرو کی وباء سے متاثرہ کیڈٹس سے کی خیریت دریافت کی۔

جبکہ انھوں نے ٹیم کے ہمراہ کالج میس، فلٹریشن پلانٹ، واٹر ٹینکس کا معائنہ کیا اور سیمپلز حاصل کرلئے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کیڈٹ کالج میں گیسٹرو وبا سے متعلق محکمہ صحت کی ٹیموں نے ضروری سیمپل حاصل کرکے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بیجے دئے جارہےہیں، ٹیسٹ کی ریزلٹ آنے سے معلوم ہوگا کہ کالج میں وباء پیدا ہونے کی وجوہات کیاہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پانی ، میس کے مسائل ہے یا کسی سٹوڈنٹ کے ساتھ باہر سے یہ مرض آیا ہیں۔

انھوں نے کالج انتظامیہ کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ کالج کو پانی و دیگر حوالے درپیش مسائل ہیں انہیں فوری طور اعلی حکام تک پہنچائے جائیں گے ۔

انھوں نے کہاکہ کالج میں گیسٹرو وباء کنٹرول میں کسی قسم کا کوئی خطرہ یا پریشانی کی بات نہیں ہیں۔

متعلقہ تحاریر