پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ، متعدد اعلیٰ افسران تبدیل
نوٹی فیکیشن کے مطابق کامران عادل کو ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور تعینات کردیا گیا، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور شہزادہ سلطان کی خدمات کو حکومت پنجاب کے سپرد کیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ متعدد اعلیٰ افسران تبدیل کیے گئے ہیں جس کے حوالے سے نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور بدلتی حکومت کے پیش نظر بڑے پیمانے میں سرکاری افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ گزشتہ حکومت کے تعینات اعلیٰ افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کے حلف اٹھانے سے متعلق اپیلیں سماعت کیلئے منظور
پنجاب پولیس ہمیں ہراساں کر رہی ہے، دعا زہرا کا ویڈیو پیغام میں دعویٰ
نوٹی فیکیشن کے مطابق بابر سرفراز ایلفا آر پی او فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے، طیب حفیظ چیمہ آر پی او ساہیوال تعینات کیا گیا ہے.
آرپی او ملتان راجہ رفعت مختار کو آرپی او بہاولپور کا چارج بھی دے دیا گیا، سہیل چوہدری کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کردیا گیا۔
کامران عادل کو ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور تعینات کردیا گیا، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور شہزادہ سلطان کی خدمات کو حکومت پنجاب کے سپرد کیا گیا ہے۔
آر پی او فیصل آباد عمران محمود کی خدمات بھی حکومت پنجاب کے سپرد کردیا گیا جبکہ آر پی او بہاولپور شیر اکبر اور آرپی ملتان جاوید اکبر کی خدمات بھی پنجاب حکومت کے سپرد کیا گیا ہے۔