چیئرمین پاکستان امن لیگ کا شہباز شریف اور عمران خان کو مناظرے کا چیلنج
ڈاکٹر محمد معظم محمود خان نیازی کا کہنا ہے موجودہ حکومت پرتعیش اشیا کی درآمد پر پابندی لگاکر گمراہ کن دعویٰ کررہی ہے کہ اس سے درآمدی بل میں کمی آئے گی۔
چیٸرمین پاکستان امن لیگ ڈاکٹر محمد معظم محمود خان نیازی نے وزیراعظم شہباز شریف ،سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔
چیٸرمین پاکستان امن لیگ ڈاکٹر محمد معظم محمود خان نیازی کا نیوز360 سے گفتگو اور ٹوئیٹ میں کہنا تھاکہ سابق حکوموں کی غلط پالیسیوں کے سبب ملک کو بد ترین معاشی بحران کا سامنا ہے جس نے عوام کا جینا اجیرن کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شیریں مزاری کی گرفتاری کی خبر سن کر خوشی نہیں ہوئی، مریم نواز
تمام اسٹیک ہولڈرز فیصلوں میں شامل نہ ہوں تو حکومت چھوڑدیں ، شاہد خاقان
ان کا کہنا تھاکہ اگر جلد مہنگائی اور معاشی بحران کا حل تلاش نہ کیا گیا تو ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے۔
ڈاکٹر معظم کا کہنا تھاکہ اگرشہباز شریف،آصف زرداری اور عمران خان کے پاس معاشی بحران کا حل ہے تو عوام کو بتاٸیں ورنہ حکومت میرے حوالے کردیں یہ حل صرف ھمارے پاس ہے۔
ڈاکٹر نیازی کا کہنا تھاکہ وہ آئندہ عام انتخابات میں میاں برادران ،آصف علی زرداری اور عمران خان کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرکے،ان سب کو برقعے پہنا کر لندن روانہ کر دیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ ان کی جماعت پاکستان امن لیگ پورے ملک میں کلین سوئیپ کرے گی اور پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔
ڈاکٹر معظم محمود خان نیازی کا کہنا تھاکہ موجودہ اور سابق حکمرانوں کا انحصار برآمدات بڑھانے کی بجائے غیر ملکی قرضوں پر ہے۔
ان کا کہنا تھا موجودہ حکومت پرتعیش اشیا کی درآمد پر پابندی لگاکر گمراہ کن دعویٰ کررہی ہے کہ اس سے درآمدی بل میں کمی آئے گی اور سالانہ چھ ارب ڈالرز کی بچت ہوگی حالانکہ ملکی برآمدات کا بڑا حصہ پیٹرولیم مصنوعات پر مشتمل ہے اور اس مسلہ کا کوئی حل حکومت کے پاس نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ جدید فارمولے سے انتہائی کم لاگت کے تحت پیٹرول اور چینی تیار کررہے ہیں۔اس سے نہ صرف بیرون ملک سے اربوں ڈالرز صرف کرکے پیٹرول اور چینی نہیں منگوانا پڑے گی بلکہ اس پیٹرول اور چینی کو بیچ کر اربوں ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل کیا جاسکے گا اور معاشی مسائل حل ہو جائیں گے۔