رواں برس حج اخراجات 8 لاکھ 50 ہزار ہوں گے، وزارت مذہبی امور

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج اخراجات میں اضافہ ڈالر اور پیٹرول مہنگا ہونے کے باعث ہوا ہے۔

سرکاری اسکیم کے تحت حج ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کا ہوگیا، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد عازمین حج کو تین روز میں رقم جمع کروانی ہوگی۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق وزارت کی جانب سے حج اخراجات کی منظوری کے لئے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوادی گئی ہے، جس کے تحت رواں سال سرکاری حج اسکیم میں شریک عازمین حج کو اخراجات کی مد میں 8 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس جمع کروانے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پی آئی اے کی حج آپریشن کی تیاریاں مکمل، پہلی پرواز 31مئی کو اڑان بھرے گی

روپیہ لڑھک گیا ، اسٹاک ایکسچینج بیٹھ گئی ، حکومت سخت فیصلوں میں جلدی کرے

ذرائع کا کہنا تھاکہ سعودی عرب حکومت کی طرف سے ابھی تک حج اخراجات کا  تخمینہ موصول نہیں ہوا تاہم حکومت نے سفارتخانے سے ملنے والی معلومات کے تحت رواں سال حج اخراجات کی رقم 8 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی ہے۔

رواں برس  81 ہزار 132 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے ،جن میں تقریباً 32 ہزار سرکاری اور 48 ہزار عازمین پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت حجاز مقدس جائیں گے۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت قرعہ اندازی میں کامیاب عازمین حج کو وفاقی کابینہ کی جانب سے اخراجات کی منظوری کے بعد مطلع کیا جائے گا اور انہیں تین روز کے اندر حج اخراجات کی رقم جمع کروانی ہوگی تاکہ انتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج اخراجات میں اضافہ ڈالر اور پیٹرول مہنگا ہونے کے باعث ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 2019 میں سرکاری حج اخراجات کا تخمینہ چار لاکھ 82 ہزار روپے کا تھا۔

متعلقہ تحاریر