پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان وومنز ٹیم نے سری لنکن ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان کی ڈیبیو کرنے والی لیگ اسپنر طوبیٰ حسن نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 8 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان اور سری لنکن وومنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کراچی میں کھیلا گیا۔ مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز اور پاکستان کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنی والی لیگ اسپنر طوبیٰ حسن نے اپنے پہلے ہی میچ میں بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 8 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

یہ بھی پڑھیے

ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے انڈونیشیا کو 13 گولز سے ہرا دیا

سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ سنگاپور ٹیم کے کنسلٹنگ ہیڈ کوچ مقرر

سری لنکا کی جانب سے ہرشیتھا مداوی اور نیلاکشی ڈی سلوا 25،25 رنز اسکور کیے جبکہ انوشکا سنجیوانی  16 رنز بنا پائیں اور اما کنچانا 12 رنز سے آگے نہ بڑھ پائیں۔ دیگر کھلاڑی میں سے کوئی بھی ڈبل فیگرز حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔

نیشنل ویمن کرکٹ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والی طوبیٰ حسن نے صرف 8 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ انعم امین نے 21 رنز کے عوض 3 اور ایمن انور نے 32 رنز کے دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا مقررہ 107 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

بسمہ معروف نے 28 اور ندا ڈار نے 36 رنز بنائے۔ پہلے میچ میں فتح کے بعد پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

ڈیبیو میچ میں طوبیٰ حسن کو شاندار بالنگ کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ تحاریر