شاہد آفریدی کی افغان باؤلر کو تنبیہ
محمد عامر کے ساتھ تلخ جملوں کے تبادلے پر شاہد آفریدی نے نوین الحق کو میچ ختم ہونے پر تنبیہ کر دی۔
پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی افغان باؤلر نوین الحق کے ساتھ گفتگو وائرل ہو گئی ہے۔
پیر کو لنکا پریمئر لیگ (ایل پی ایل) کے چھٹے میچ میں پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عامر اور افغانستان کے نوین الحق کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ محمد عامر کے ساتھ اِس رویے پرمیچ ختم ہونے پرشاہد آفریدی نے نوین الحق کو نصیحت کردی۔
لنکا پریمئر لیگ میں شاہد آفریدی گیل گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہیں۔ جبکہ نوین الحق کینڈی ٹسکر کی ٹیم کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔
گلیڈی ایٹرز کی اننگز کے 18ویں اوور کے اختتام کے بعد نوین نے مبینہ طور پرعامر کے ساتھ بدزبانی کی۔
یہ بھی پڑھیے
بابر اعظم پر الزامات توجہ حاصل کرنے کی کوشش؟
میچ کے بعد جب کھلاڑی مصافحہ کر رہے تھے تو شاہد آفریدی مسکراتے نظر آئے۔ لیکن جب انہوں نے نوین کو دیکھا تو محمد عامر کے ساتھ برتاؤ پر غصے کا اظہار کیا۔
Smiles from Afridi – and then a scowl! 😁😠
What a character! 🤣
Tempers flaring a little after Afridi’s Galle Gladiators beaten by Kandy Tuskers in #LPL2020
Tuskers’ Naveen-ul-Haq had shared words with Mohammad Amir – and Afridi wasn’t amused! #KTvGG pic.twitter.com/h9u2l6OvQC
— Sky Sports Cricket (@SkyCricket) November 30, 2020
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں آفریدی کو نوین سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔